عورتیں اپنے شوہروں کو کسی کے ساتھ بانٹ نہیں سکتی ہیں وہ ہمیشہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر ان کے ساتھ رہیں، کسی دوسری عورت سے بات بھی نہ کریں لیکن یہ خواہش ہر عورت کی پوری نہیں ہوکستی کیونکہ اجتماعی زندگی ہے اور کبھی نہ کبھی کسی نے کسی سے بات کرنی پڑ ہی جاتی ہے۔ لیکن کل ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کے بعد تو مرد حجرات اپنی بیوی کے علاوہ کسی اور دوسری عورت سے بات کرتے ہوئے بھی ڈریں گے۔
بولیویا میں خاتون نے شوہر کو نیند میں کسی دوسری عورت کا نام لینے پر جلا دیا۔ کیونکہ شوہر اس عورت سے اظہارِ محبت کر رہا تھا یہی وجہ ہے کہ عورت کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے شوہر کو گرم پانی پھینک کر جلا دیا۔ واقعے کے بعد جب اطلاع پولیس کو ملی تو خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ: '' شوہر نیند میں دوسری عورت سے محبت کا اظہار کر رہا تھا جس پر مجھے غصہ آیا، پھر میں کچن میں گئی اور اُبلتے ہوئے پانی سے بھرا برتن اپنے شوہر کے جسم پر ڈال دیا۔ جس کی وجہ سے شوہر کی کمر، بازو، چہرہ اور ٹانگ کا کچھ حصہ جل گیا۔