پاکستانی اداکار فواد خان ایک خوبرو اور باصلاحیت اداکار ہیں، جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی مشہور ہیں اور آج بھی وہاں کے لوگ انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیئے بے تاب رہتے ہیں۔
اور اس کی ایک مثال بھارتی اداکارہ کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری ہے، جس میں وہ فواد خان کو یاد کرتی دکھائی دی۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ سریشتی ڈکشٹ نے اپنے انسٹا گرام پر فواد خان کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مختلف گانو پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
سریشتی ڈکشٹ نے مذکورہ ویڈیو کلپ کو ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ، "لوٹ آؤ فواد" اس کے ساتھ ہی انہوں نے غم کے آنسو بہاتے ہوئے ایموجی کا بھی استعمال۔
واضح رہے سوشل میڈیا انفلوئنسر سریشتی ڈکشٹ نے اپنے کرئیر کا آغاز ویب سیریز "اسٹاف روم" سے کیا تھا اور اب انہوں نے وکی کوشل کی فلم "دی گریٹ انڈین فیملی" سے سنیما میں ڈیبیو کیا ہے۔