بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینا کیف پاکستان کی گل مکئی ملالہ یوسف زئی کی لکھی ہوئی کتاب سے متاثر ہیں۔پاکستان کی پہچان ملالہ یوسف زئی بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف کی پسندیدہ مصنفہ بن گئی ہیں۔ کہتی ہیں کہ ان دنوں گل مکئی کی لکھی ہوئی کتاب وی آرڈسپلیس کا مطالعہ کررہی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ملالہ باہمت اور نڈر لڑکی ہیں اور ملالہ کی شخصیت نے بہت متاثر کیا۔سوشل میڈیا پر کترینا کیف نے ملالہ کی اس کتاب کا سرورق پوسٹ کیا ہے اور ساتھ ہی لکھاہے کہ کتاب کی داستان غیر معمولی ہیں یہ وہ لڑکیاں ہیں جنہیں خود پر یقین ہے ۔ اداکارہ کے مطابق دنیا کو گل مکئی جیسی لڑکیوں کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ ایک دن ملالہ یوسف زئی اپنی طاقت سے دنیا کو تبدیل کرکے رکھ دیں گی۔