لوگ زمین پر مُحبت کا اظہار کرتے ہیں، میں آسمان پر کروں گا ۔۔ لڑکے نے 100 فٹ کی بلندی پر جا کر لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی، ویڈیو وائرل

image

حال ہی میں ہوائی جہاز میں مسافروں کے ناقص رویوں پر مبنی کئی افسوسناک اور چونکا دینے والے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ ایئر انڈیا کے ایک مسافر کو بھی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے ساتھی مسافر کے کمبل میں پیشاب کرتا پایا گیا۔ ان تمام برے واقعات کے بعد ایک خوش کن واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو نے صارفین کو دکھایا ہے کہ پروازیں آپ کو اچھے تجربات بھی دے سکتی ہیں۔

جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر لڑکے، لڑکیوں کو شادی کے نت نئے انداز میں پروپوز کر کے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں تا کہ انکار کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔ بلکل ایسا ہی کچھ ایک بھارتی شہری نے بھی کیا جس کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ میں مسافر لڑکے نے فلائٹ میں اپنی دوست کو پروپوز کردیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ، گلابی رنگ کا ایک بڑا بینر اٹھائے ہوئے ایک شخص اپنی دوست کے قریب جا رہا ہے جسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ بھی اسی جہاز میں ہے۔ یہ لڑکا کھڑکی کے پاس بیٹھی لڑکی کے پاس جا کر اسے مخاطب کرتا ہے جس کے بعد لڑکی غیر یقینی کے عالم میں منہ پر ہاتھ رکھ لیتی ہے۔

پلے کارڈ میں لڑکا اور لڑکی کی ساتھ میں تصویریں موجود تھیں، لڑکے کو جب معلوم ہوا کہ لڑکی لندن سے ممبئی جا رہی ہے تو اس نے اسی فلائٹ میں اپنی ٹکٹ بک کروا لی اور اپنی دوست کو پروپوز کر دیا جسے لڑکی نے قبول بھی کر لیا۔

لڑکے نے جب گُھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی دوست کو پرپوز کیا تو آس پاس کے مسافر تالیاں بجا رہے ہیں۔ انھوں نے روتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگا کر سب کو جذباتی کر دیا۔

بعد ازاں اس پروپوزل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں نے دونوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

You May Also Like :
مزید