لڑکا سستا لہنگا کیوں لایا ۔۔ شادی کے کپڑے دیکھ کر لڑکی نے ایسا کیا کردیا کہ سب دیکھتے رہ گئے؟

image

آپ نے اکثر اوقات اپنے ادرگر کئی نہ کئی دیکھا سنا ہوگا کہ فلاں لڑکی کی شادی ٹوٹ گئی یا لڑکے والوں نے آخر وقت میں انکار کردیا وغیرہ وغیرہ، اور ان تمام واقعات کی تقریباً وجہ کم جہیز ہوتی ہے جو کہ لڑکی کے والدین ساری زندگی لگا کے بڑی محنت سے جمع کرتے ہیں۔ پر اس بار کچھ الگ ہوا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی کی ایک لڑکی نے اپنے منگیتر سے اس لیئے شادی کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اسے مہنگا لہنگا نہیں دیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلدوانی کے راج پورہ محلے کی ایک لڑکی کی پہلے ہی منگنی ہو چکی تھی اور شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں، لیکن دلہن اس وقت پھٹ پڑی جب اسے معلوم ہوا کہ دولہے کے گھر والوں نے صرف دس ہزار روپے کا لہنگا خریدا ہے۔

تاہم، دولہے کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ لہنگا خصوصی طور پر لکھنؤ سے مہنگے داموں خریدا تھا۔

لڑکی نے اس وقت غصے میں آ کے لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کر دیا جب اس نے لائے ہوئے لہنگے کو دیکھا۔

مقامی اطلاعات کے مطابق، دولہے کے والد نے لڑکی کو اپنی پسند کا لہنگا خریدنے کے لیے اپنا اے ٹی ایم کارڈ بھی دیا۔ وہ بھی بے سود تھا۔ معاملہ بالآخر پولیس تک پہنچ گیا۔ لیکن پھر بھی کوئی حل نہ نکل سکا۔

گھنٹوں کی شدید بحث کے بعد، اس مسئلے کو کوتوالی پولیس کی توجہ میں لایا گیا، اور دونوں فریقین بالآخر ایک حل تک پہنچ گئےوہ یہ کہ سب ختم ہو گیا، اور دونوں فریقوں نے شادی ختم کر دی۔

You May Also Like :
مزید