شادی میں ہیلمٹ کا تحفہ کیوں دیا؟ دلہن والوں کی عجیب و غریب رسم جس نے سب کو حیران کردیا

image

بیٹی کی شادی میں ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی گنجائش کے مطابق اچھے سے اچھا اہتمام کرے. لیکن بارات کے ساتھ آئے ہر مہمان کو تحفے دینا کافی حیرت انگیز عمل ہے. آج ہم آپ کو ایسا ہی سچا واقعہ بتانے جارہے ہیں جس میں دلہن کے باپ نے ہر مہمان کو تحفہ دیا اور وہ بھی اتنا عجیب کہ سن کے آپ بھی حیران ہوجائیں گے.

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے رہائشی سید یادو نے اپنی بیٹی کی شادی پر 60 کے قریب ہیلمٹ شادی میں آئے مہمانوں کو تحفے کے طور پر دیے ہیں. اس بارے میں سید یادو کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ اقدام لوگوں میں ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے کیا. یہاں تک کہ دلہن کی پوری فیملی نے ہیلمٹ پہن کر شادی میں ڈانس بھی کیا

سید یادو کہتے ہیں کہ "یہ ایک اچھا موقع تھا میں نے آنے والے مہمانوں کو یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ زندگی بہت قیمتی ہے۔ برائے مہربانی گاڑی چلاتے وقت شراب نہیں پئیں کیونکہ زیادہ تر سڑک حادثات شراب پینے اور ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید