لندن: برطانوی کمپنی نے دنیائے تاریخ کا ایسا جھولا متعارف کرا دیا ہے جس کو آئی پیڈ سے کنٹرول کیا جا سکے گا ، والدین اپنے آئی پیڈ کی مدد سے جھولے کو گھوما اور جھلا سکیں گے ۔کمپنی بابیک کے مالک گرے ٹیلر کا کہنا تھا کہ یہ cot بنانے کا خیال مجھے اپنی بیٹی گریسیا کی پیدائش کے بعد آیا کیونکہ وہ جب چھوٹی تھی تو ہم سب کو بہت پریشان کرتی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا تھا کہ ہم جھولا رکھ کر اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے مگر پھر اچانک گریسیا کسی بات پر رونے لگتی تھی تو ہم سب کچھ چھوڑ کر اُس کو خاموش کروانے میں لگ جاتے تھے۔گرے ٹیلر کا کہنا تھا کہ اس smart cot کو آئی پیڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا، جیسے آپ جب دل چاہے اسمارٹ ڈیوائس کی اسکرین پر بچی کی ہر حرکت کو دیکھ سکتے ہیں۔
اسمارٹ کوٹ میں بچی کو لٹانے کے بعد یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے اُس نے کچھ اڑھا ہوا ہے یا نہیں، اُس کی حالت خطرے میں تو نہیں یا پھر وہ رو تو نہیں رہی، اگر ایسا ہو گا تو آپ فوری طور پر بچی کے پاس جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ایلین کا کہنا تھا کہ آپ اس کی مدد سے بچے کے قریب دھیمے آواز میں کوئی نغمہ لگا سکتے ہیں، اگر بچہ سوتے سے اچانک اٹھ جاتا ہے اور رونا شروع کردے گا تو موبائل پر الارم بج جائے گا۔