سب سے زیادہ کوڑے سوشل میڈیا والوں کو پڑیں گے ۔۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوالوں پر بشریٰ انصاری کو غصہ آگیا، صارفین پر آگ بگولہ

image

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ایک خوش دل اداکارہ ہیں مگر انہیں اس بار کافی غم و غصے کا اظہار کرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید سے متعلق شادی کے سوال کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری طیش میں آگئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کو کٹنی (لگائی بجھائی کرنے والی) قرار دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا اپلیکیشن انسٹاگرام پر غصے سے آگ بگولہ ہوتے ایک ویڈیو جاری کی اور سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ صبح سے اس ملک میں آگ لگی ہوئی ہے کہ ثنا جاوید نے شعیب سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر جو تصاویر آرہی ہیں وہ سچی ہیں یا جھوٹی ہیں، انہوں نے یہ کردیا وہ کردیا، ہم دیکھ رہے ہیں لیکن جو فون آرہے ہیں مجھے اور بار بار مختلف لوگوں کے فون آنے کے علاوہ جو چینلز کے فون آرہے ہیں مجھے تو آج غصہ ہی چڑھ گیا۔

انہوں نے غصے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'فرض ہے اگر کسی اداکار کا آپ کے پاس نمبر ہو تو وہ لازمی آپ کا فون اٹھائیں، وہ کیا آپ کے ملازم ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'کیا میں شعیب ملک کے اسکول میں پڑھتی تھی، ثنا جاوید میرے ساتھ بچپن میں کھیلتی تھی؟ کیا میں ان کی فیملی کا حصہ ہوں؟ میں کیوں آپ کے احمقانہ سوالوں کے جواب دوں؟ مجھے اس طرح کی باتوں سے بہت غصہ آتا ہے، کیا آپ لوگوں کو خوفِ خدا نہیں؟

بشریٰ انصاری نے ویڈیو میں مزید کہا کہ 'ان دونوں کی شادی ہوگئی ہے اچھی بات ہے خوش رہیں، آپ کا خوشی کی بات کرنے کے بجائے کٹنیوں والا کام ہے کہ پتا کریں کس کے کیا تاثرات ہیں؟ میں کون ہوتی ہوں، آپ کون ہوتے ہیں آپ کیوں ان کے دماغوں میں اور ان کی زندگیوں میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ 'سب نیوز چینل والوں کو موت پڑی ہوئی ہے ملک کا کیا حشر ہوگیاہے لیکن لوگوں کو صرف دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینے کی پڑی ہوئی ہے اسے بند کر دیں۔

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ ہمیں بولتے ہیں فلاں نے ایسا لباس پہنا ہے ویسا پہنا ہے، فلاں کو اللہ تعالیٰ کوڑے ماریں گے، لوگوں کی زندگیوں میں دخل دینے پر آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ زیادہ کوڑے ماریں گے، چغل خوری بہت زلت کی چیز ہے آپ لوگوں کو اندازہ نہیں اس چیز کا، قرآن کھول کر دیکھو سب سے زیادہ کوڑے سوشل میڈیا والوں کو پڑیں گے۔

اپنی ویڈیو پیغام کے آخر میں بشریٰ انصاری نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد سے بچنے کی کوشش کریں۔

You May Also Like :
مزید