روزہ بھی رکھتی ہیں یا نہیں؟ بشریٰ انصاری نے رمضان میں روزے نہ رکھنے پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کیا کہا جو سب کے منہ بند ہوگئے

image

بشریٰ انصاری پاکستان کی ایک معروف سینئر اداکارہ ہیں، جو برسوں سے انڈسٹری میں اپنے بہترین کام کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور لوگ بھی انہیں کافی پسند کرتے ہیں۔ لیکن جہاں کسی فنکار کو سراہا جاتا ہے وہیں تنقید بھی اتنی ہی ہوتی ہے۔

جیسے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پوتے پوتیوں کے ہمراہ سیر کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر بعض سوشل یڈیا صارفین نے کمنٹس کیئے کہ انہوں نے رمضان کا احترام نہیں کیا یا وہ رمضان میں روزے نہیں رکھتیں، بعض نے انہیں غیر مذہبی قرار دیا۔

پر حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے اس طرح کی افواہوں اور الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ، "ہمارے یہاں شوبز میں نوجوان فنکار نہ صرف روزے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ وہ روزمرہ کے دیگر معاملات بھی بخوبی انجام دیتے ہیں۔"

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ، "الحمداللہ رمضان میں تقریباً عملہ روزے رکھتا ہے اور معمول سے زیادہ محنت کرتا ہے، پروڈکشن ہاؤس بھی اس میں ساتھ دیتے ہیں اور سیٹ پر ہی سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ہم کام کے ساتھ ساتھ مذہبی فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔"

You May Also Like :
مزید