گاڑی چلائیں، اپنی نہیں تو دوسروں کی زندگی بچائیں ۔۔ بشریٰ انصاری ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے کون سا نیا طریقہ بتا رہی ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

image

ٹریفک حادثات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں، چاہے شہرِ قائد کی بات کریں یا پھر ملک کے دیگر شہروں کی، ہر جگہ تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثات رونما ہو جاتے ہیں، جن کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ صرف لوکل سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ موٹرویز پر بھی جس طرح سے جان لیوا حادثات دیکھنے میں آتے ہیں وہ انسانی غفلت کا باعث ہوتے ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ:

'' گاڑی چلائیں، لیکن احتیاط رکھیں۔ اپنی نہیں تو سڑک پر چلنے والے دوسرے لوگوں کی زندگی کا خیال کریں۔ تیز رفتاری سے وقت پر پہنچنے کا نہ سوچیں بلکہ قبل از وقت گھر سے نکلیں۔ اور وہ لوگ جو تیز رفتاری میں گاڑی امر کر بھاگ جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہماری پکڑ نہیں ہوگی تو میں بتا دوں آئی جی ٹریفک خالد محمود نے ایسا جدید ٹریفک پلان تیار کیا ہے جس کے تحت ایسے لوگوں کی پکڑ میں آسانی ہوگی۔ جدید آلات سے نگرانی بھی ہوگی اور فضائی نگرانی کا بھی ایک پلان تیار کیا ہے۔ اب آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے لیے احتیاط خود بھی کریں۔ عموماً دنیا بھر میں یہ پلان ٹریفک کے لیے موجود ہیں اور اب پاکستان میں موٹرویز پر بھی استعمال کیے جائیں گے تاکہ مزید حادثات اور جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔ ''

You May Also Like :
مزید