پہلی بیوی نے شوہر کے مرنے کے بعد بیوی ہونے کا فرض ادا کیا ۔۔ بشریٰ اقبال نے مدینہ میں عامر لیاقت کے لیے ہونے والی دعا کی ویڈیو شئیر کی

image

عامر لیاقت کے دنیا سے جانے کے بعد ہر آنکھ عشکبار ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کا مذاق اڑایا اب وہ بھی معافی مانگ رہے ہیں اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ تھے وہ بھی افسردہ ہیں۔ یہ یقیناً بحیثیتِ قوم ایک لمحہ فکریہ ہے۔ کیونکہ ہم نے ایک شخص کو مذاق اڑا اڑا کر دنیا سے ہی رخصت کر دیا۔ لیکن عامر لیاقت کی اگر پوری زندگی کی بات کریں تو انہوں نے بہت اچھے اور نیک کام بھی کیے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال ہمیشہ سے اپنے شہور کے ساتھ مخلص نظر آئیں ہیں۔ لیکن ان کی قمست کو مکمل طور پر ساتھ منظور نہیں تھا۔ لہٰذا ان کی طلاق ہوگئی۔

جہاں عامر لیاقت کی دوسری اور تیسری بیوی نے ان پر کئی سوالات اٹھائے، الزامات لگائے، ان کو برا بھلا کہا وہیں پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی زندگی میں ان پر کبھی کوئی الزام نہیں لگایا اور نہ ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائیں۔ انہوں نے شروع ہی سے اپنے معاملات کو سلجھے ہوئے انداز سے نبھایا۔ آج عامر لیاقت کا سوئم ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور دعائیں کی جا رہی ہیں۔ وہیں بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عامر لیاقت کے لیے مدینہ منورہ میں دعائیں کی جارہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ: '' یہ ویڈیو میرے ایک بھائی اور عامر کے ایک قریبی دوست نے مجھے اس وقت بھیجی جب عامر کی یہاں تدفین کی جارہی تھی۔ اللہ اس دعا کو عامر کے حق میں قبول فرمائے ''

ویڈیو میں عامر لیاقت کے دوست مسجد نبوی میں ان کی مغفرت کی دعا کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ: "میں نے عامر لیاقت کے لیے بہت دعا کی ہے۔ جمعہ کا دن ہے اور ان کی تدفین بہت مبارک دن ہوئی۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین جنت البقیع میں ہو کیونکہ مدینہ منورہ سے انھیں بڑا لگاؤ تھا۔ جب سے ان کی رحلت کی خبر سنی ہے دل بہت اداس ہے"

You May Also Like :
مزید