پیڈز اور بچوں کیلیئے ڈائپرز لازمی بھیجیں ۔۔ شوبز ستارے بھی اس مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تیار، ویڈیوز دیکھیں

image

پاکستان اس وقت بدقسمت اور بڑے سیلاب کی زد میں ہے، جس نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب کے بعد بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی بے گھر ہو گئے ہیں، ایسے میں پورا پاکستان اس وقت سوگوار ہے۔

اس مشکل وقت میں چند اداکاروں کو سیلاب متاثرین اور سیلاب زدہ علاقوں کے لیے کوششیں کرتے دیکھا گیا ہے، وہ سامان اور فنڈز جمع کرکے بھیج رہے ہیں اور ساتھ ہی حوصلہ افزا ویڈیوز بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔ آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں وہ کون سی شخصیات ہیں۔

حدیقہ کیانی:

حدیقہ کیانی پہلے دن سے سیلاب سے متعلق بہت سی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک وہ متاثرہ علاقوں میں کافی امدادی سامان بھیج چکی ہے۔ اس ویڈیو میں انھیں مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شہزاد رائے:

شہزاد رائے نے کہا کہ جیسے زلزلے کے وقت ہم سب نے مل کر متاثرہ افراد کی مدد کی تھی اسی طرح آج بھی ہمارے لوگوں کو ہماری ضرورت ہے۔ وہ تمام پاکستانی جو مدد کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے، وہ علاقے کے ڈی سیز کے ساتھ رابطہ کریں اور وہاں ضرورت کی چیزیں عطیہ کریں۔ انھوں نے یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی

حنا الطاف:

حنا الطاف بھی سیلاب زدگان کے لیے بہت سے فلاحی کام کر رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ جتنا ہوسکے ہمیں سیلاب زدگان کی مدد کرنی ہے کوشش کریں کہ کھانے کی تیار کردہ اشیا پہنچائیں، اسکے علاوہ عورتوں کے ضرورت کا سامان پیڈز وغیرہ اور بچوں کیلیئے ڈائپرز۔ وہ خود بھی متاثرین کیلیئے سامان بھجوا رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری:

بشریٰ انصاری نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ضرورت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں کیونکہ انہوں نے موجودہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی اس تباہی میں اپنے گھر اور پیارے کھوئے ہیں۔ ویڈیو پیغام جو انھوں نے شئیر کیا ہے۔

دیگر اداکار:

فیصل قریشی، فیضان شیخ، عاصم محمود اور نوید رضا نے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے ساتھ دو تلوار کراچی میں فنڈز جمع کئے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے بہت سا سامان اکٹھا کیا۔

You May Also Like :
مزید