ہندو، مسلم، عیسائی مصیبت کے وقت سب بھائی۔۔ دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے کیا علان کیا؟

image

پاکستان اس وقت سیلاب جیسے شدید مشکل دور کا سامنا کررہا ہے جہاں ایک طرف لوگ بے گھر ہونے کے درد سے دوچار ہیں تو وہیں دوسری طرف اپنے پیاروں کو کھونے کا غم، جن علاقوں اور شہروں میں سیلابی صورت حال ہے وہاں زندگی مشکل تر ہوگئی ہے۔ ان حالات میں پورا پاکستان ہی اپنے لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔

ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب میں 1100 سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، 35 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ایسے میں پوری دنیا نہ صرف پاکستان اور اسکی عوام کیلیئے دعائیں کررہی ہے بلکہ ساتھ ساتھ امداد اور متعلقہ پیغامات بھی بھیج رہی ہے۔

قومی شخصیات کے علاوہ بین الاقوامی مشہور شخصیات بھی اس مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت میں آواز بلند کرتے نظر آئے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے متاثرین کیلیئے امداد بھیجی اور سوشل میڈیا پر انہوں نے پیغام بھی پوسٹ کیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے اپنی فلم کی نمائش کی رقم کا 20 فیصد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کا بھی ذکر کیا جو اس وقت ان لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔

اداکاروں میں ترکی کے اینگن التان جنھیں آپ ارطغرل غازی کے نام سے جانتے ہیں، انڈین ایکٹر ایشان کھٹر، علی گونی اور بین الاقوامی ماڈل بیلا حدید نے پاکستان میں سیلابی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ بیلا حدید نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کیلیئے صحیح طریقے کے بارے میں بھی پوچھا۔

اسکے علاوہ امام کعبہ نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی، مذہبی اسکالر مفتی اسمٰعیل مینک نے بھی پاکستان کے لیے دعا کی۔ چند اور بین الاقوامی سماجی کارکنوں نے بھی پاکستان کے لیے دعا کی۔ آئیے ان پوسٹس پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید