کوئی چھوڑ گیا یتیم بچوں کو تو کسی کو ہوا دل کا مرض ۔۔ وہ مشہور شخصیات جن کو مرنے کے بعد بھی کوئی بھلا نہ سکا

image

انسان اپنی زندگی میں جیسے اعمال کرتا ہے اس کو مرنے کے بعد اسی طرح سے یاد کیا جاتا ہے۔ جیسے اگر کوئی شخص سب کے ساتھ مل جل کر رہتا ہے تو اس کو لوگ ملنسار کے طور پر یاد رکھتے ہیں اور اگر کوئی برے کام کرتا ہے تو اس کی برائی سے یاد رکھا جاتا ہے۔ ایسے ہی کچھ مشہور شخصیات بھی ہیں جن کی موت کے بعد بھی وہ آج تک لوگوں کو یاد ہیں۔

عمر شریف

کامیڈی کنگ عمر شریف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور دنیا بھر میں اپنی بذلہ سنجی سے مشہور تھے۔ لاکھوں لوگوں کو ہنسانے والے عمر شریف کئی سالوں سے دل کے مرض میں مبتلا تھے اور بالآخر 2 اکتوبر 2021 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ لیکن آج بھی یہ ہر کسی کو یاد ہیں۔ ان کا مزاج، ان کا انداز، ان کا مزاح رہتی دنیا تک لوگوں کو یاد رہے گا۔

سنبل شاہد

معروف اداکارہ سنبل شاہد سے کون واقف نہیں؟ جہاں وہ خود ایک مشہور اداکارہ تھیں وہیں ان کا ایک تعارف بشریٰ انصاری کی بہن ہونا بھی تھا۔ سنبل کا انتقال اگرچہ گزشتہ سال کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہوا لیکن یہ بات سب جانتے ہیں کہ سنبل شاہد اپنے جوان بیٹے کی حادثاتی موت کی وجہ سے پہلے ہی ٹوٹ چکی تھیں۔

حسینہ معین

حسینہ معین کا شمار پاکستان کی پائے کی اداکاراؤں اور لکھاریوں میں ہوتا تھا۔ 79 برس کی عمر میں حسینہ کا انتقال کراچی میں 26 مارچ 2021 کو ہوا۔ ان کے لکھے گئے ڈرامے، تحریرں، کلام آج بھی بے مثال ہیں۔

شوکت علی

معروف لوک گلوکار شوکت علی اپنے فن کی وجہ سے ایک بڑا نام تو تھے ہی لیکن بحیثیتِ انسان وہ اپنی عاجزی اور انکساری کی وجہ سے بھی پہچان رکھتے تھے۔ شوکت علی کا انتقال لاہور میں پچھلے برس اپریل کے مہینے میں ہوا۔ شوکت علی جگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

دردانہ بٹ

دردانہ بٹ مزاح کے حوالے سے نمایاں نام تھیں۔ ان کا انتقال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر 83 برس کی عمر میں کراچی میں ہوا۔ ان کی مزاحیہ باتیں آج بھی ساتھی فنکاروں سمیت ان کے مداحوں کو یاد آتی ہیں۔

انور اقبال

انور اقبال سینئیر اداکار تھے جو اردو کے علاوہ سندھی ڈراموں میں بھی اداکاری کر کے نام بنا چکے تھے۔ انور اقبال کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال کراچی میں ہوا۔

سہیل اصغر

لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا انتقال بھی پچھلے سال نومبر کے مہینے میں ہوا۔

بلقیس ایدھی

بلقیس ایدھی کو کون نہیں جانتا، لاکھوں بے سہارا بچوں کی ماں، قوم کی ماں کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ عبدالستار ایدھی کے بعد ان کی اہلیہ نے بہت ہمت کے ساتھ ایدھی فاؤنڈیشن کو چلایا مگر اب بلقیس ایدھی بھی قوم کو چھوڑ کر چلی گئیں۔

دیگر مشہور شخصیات

ان شخصیات کے علاوہ نیلو بیگم، اداکارہ طلعت صدیقی، سلطانہ ظفر، پروفیسر عابد فاروق اور بل بتوڑی کا مشہور کردار ادا کرنے والی بیگم نصرت آرا بھی اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئیں۔

You May Also Like :
مزید