پیار تو بہت تھا مگر شادی نہ ہو سکی ، شو بز کے ٹوٹتے جڑتے رشتے ، جن کی صرف یادیں ہی باقی رہ گئيں

image

شوبز سے جڑے افراد کے معاشقوں کے بارے میں جاننے کا شوق ہر دور میں رہا ہے ۔ اور اب تو سوشل میڈيا کی توسط سے یہ اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ جب بھی کوئی اداکار ایک دوسرے کے ساتھ ایک سے زيادہ تصاویر میں نظر آجاۓ یا ایک دوسرے کی پوسٹ پر کمنٹ کر دے تو لوگوں کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ ان کے درمیان کچھ ایسا ہے جس کی پردہ داری ہے.

شوبز کے اسکینڈل جو ناکام رہے

آج ہم آپ کو شوبز کے کچھ اسکینڈلز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ عوام میں بھی بہت مقبول ہوۓ اور عوام نے ان کو بہت محبت سے بھی نوازہ مگر قدرت کو ان کے حوالے سے کچھ اور ہی منظور تھا اس وجہ سے محبت بھرے یہ تعلق شادی تک نہ پہنچ سکے اور ان کی راہیں جدا ہو گئيں.

سجل علی اور فیروز خان

یہ اداکار جوڑا گل رعنا میں جب ایک ساتھ نظر آیا تو ان کی کیمسٹری کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ یہ جوڑا فلم میں بھی ایک ساتھ نظر آیا اور ان کی بڑھتی دوستی کو دیکھ کر سب نے ان دونوں کے درمیان دوستی سے زيادہ کسی تعلق کی خبر دینا شروع کر دی.

ان خبروں کو مزید ہوا اس وقت ملی جب دعا ملک کی شادی کی تقریب میں سجل علی فیروز خان کی فیملی پکچر میں بھی نظر آئيں۔ جس پر لوگوں نے یہاں تک کہنا شروع کر دیا کہ ان دونوں کی منگنی بھی ہو گئی ہے.

مگر اچانک فیروز خان کی علیزے لیاقت سے شادی کی خبروں نے سب کو حیران کر دیا۔ جس کے بعد اس جوڑے میں نہ صرف دوریاں آنی شروع ہو گئیں بلکہ سجل علی نے بھی احد رضا میر کے ساتھ نظر آنا شروع کر دیا جو کہ ان دونوں کی شادی تک پہنچا.

سارہ خان اور آغا علی

سارہ خان اور آغا علی کا تعلق یا دوستی بھی کام کے دوران شروع ہوئی جس کے بعد سارہ خان نے خود کو صرف ان ڈراموں تک ہح محدود کر دیا جن میں آغا علی ان کے ساتھ ہوتے تھے۔ جس کی وجہ سے سارہ خان کے کیرئير کو بھی کافی نقصان پہنچا مگر سارہ خان نے محبت میں اس کی بھی پرواہ نہیں کی.

ان دونوں اداکاروں نے اپنی دوستی اور تعلق کو کسی سے چھپانے کی بھی کوشش نہیں کی مگر پھر ایک دن اچانک سارہ خان کی فلک شبیر سے انتہائی خوبصورت انداز میں منگنی اور شادی کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا جب کہ اس سے قبل ہی آغا علی بھی حنا الطاف سے شادی کر کے زندگی ميں آگے بڑھ چکے تھے.

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر

یہ جوڑا ایسا تھا جس کو دیکھ کر زندگی کا احساس ہوتا تھا ۔ جوش اور ولولے سے بھر پور یہ نوجوان جوڑا ہر جگہ ایک ساتھ نظر آتے ۔ عاصم اظہر کے کنسرٹ ہوتے یا ہانیہ کی سالگرہ ہر جگہ پر ان دونوں کی تصاویر اور ویڈيوز سوشل میڈيا پر نظر آتیں مگر شائد اس جوڑے کو نظر لگ گئي جس کے بعد ان دونوں نے ایک دوسرے کو نہ صرف سوشل میڈيا پر ان فالو کر دیا بلکہ دور دور رہنا بھی شروع کر دیا.

جس کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ باقاعدہ منگنی کا اعلان کر کے واپسی کا راستہ ہمیشہ کے لیۓ بند کر دیا جب کہ دوسری جانب ہانیہ نےبھی ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی پوری توجہ اپنے کام اور کیرئير کو دینے کا فیصلہ کر لیا.

آئمہ بیگ اور شہباز شگری

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ جن کی خوبصورتی کے سبب ان کو اداکارہ ہی سمجھا جاتا ہے اس وجہ سے ان کے گلیمر کی وجہ سے ان سے جڑی ہر خبر کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے گزشتہ کچھ مہینوں قبل شہباز شگری کے ساتھ باقاعدہ منگنی کا بھی اعلان کر دیا تھا.

مگر دو مہینے قبل اس جوڑے نے سوشل میڈيا پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور ایک ساتھ نظر بھی نہیں آرہے ہیں اس جوڑے کے حوالے سے بھی مبینہ طور پر قیاس کیا جا رہا ہے کہ ان کا بریک اپ ہو گیا ہے.

یہ تمام جوڑے جو محبت کے باوجود ایک دوسرے سے نہ مل پاۓ مگر ان کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دل میں موجود ہیں.

You May Also Like :
مزید