کوئی اقبال کی نظم کپڑوں پر لکھوا کر پہنتا ہے تو کسی کے بٹن بھی شیر ہیں ۔۔ مشہور شخصیات کے پہنے گئے کچھ ایسے لباس جو بہت مشہور ہوئے

image

کپڑوں پر مختلف قسم کے ڈیزائن تو ہوتے ہی ہیں۔ لیکن اب کچھ ایسے بہترین آئیڈیاز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ خطاطی کا شوق چونکہ لوگوں میں بڑھتا جا رہا ہے۔ لہٰذا اب کپڑوں پر بھی فنِ خطاطی اور اردو ادب کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں ان مشہور شخصیات کے کپڑوں کے منفرد ڈیزائن۔

جُنید صفدر

جُنید صفدر نے اپنے ولیمے پر ہلکے خاکی رنگ کا یہ لمبا کوٹ پہنا۔ اس میں ویسے کوئی خاص بات نظر نہیں آ رہی۔ البتہ اس کو بنانے والے ڈیزائنر فراز منان نے اس کوٹ پر لگے ہوئے بٹن پر شیر بنا رکھے ہیں۔ جس کو قریب سے دیکھنے پر یہ نظر آتے ہیں۔

حنا دلپزیر

حنا دلپزیر کے اس دوپٹے پر علامہ اقبال کی نظم لکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ جوڑا ہماری ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے پہن رکھا تھا۔ جب سے ان کی ویڈیو ہماری ویب نے شیئر کی، لوگوں نے خوب پسند کیا اور ان کے اس جوڑے کے ڈیزائنر کو ڈھونڈا۔ اب یہ دوپٹہ بہت سے لوگ شوق سے پہن رہے ہیں۔

شائستہ لودھی

شائستہ لودھی کے دوپٹے پر نظم تحریر ہے بول کہ لب آزاد ہیں۔ یہ جوڑا منٹو ویئر نامی ڈیزائنر کا ہے۔ جب سے ان کے جوڑے حنا دلپزیر اور شائستہ ولدھی نے پہنے یہ بہت مشہور ہو رہے ہیں۔ اب سردی کی جیکٹس پر یوں خطاطی کے فن کو سراہا جا رہا ہے۔

بختاور بھٹو

بختاور بھٹو کے دوپٹے پر والدہ کے نام لکھی گئی نظم سب سے منفرد تھی۔ یہ بہت مشہور ہوئی۔ اور اس کے بعد پاکستان کی کئی اور مشہور شخصیات نے بھی اس طرز کے دوپٹے بنوائے۔ جن میں اقراء عزیز قابلِ ذکر ہیں۔ ان کے گود بھرائی کے دوپٹے پر بھی 100 دعائیں لکھی گئی تھیں۔

You May Also Like :
مزید