پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کسی بھی عام انسان کے لیے قابلِ قبول نہیں ہے، ظاہر ہے صرف پیٹرول نہیں دیگر تمام چیزوں کی قیمت میں اس سے دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ عام عوام بیچاری حکو،ت کی ناکارہ پالیسیوں میں پس کر رہ گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں سے جہاں سب ہی پریشان ہیں وہیں شوبز اداکار بھی موجودہ حکومت پر برس پڑے۔
سیمی راحیل:
سینیئر اداکارہ سیمی راحیل کہتی ہیں کہ:''
یہ جو اوپر کے لوگ بڑے بڑے فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے کیا کہا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا تو غریب کو کیا فرق پڑے گا؟میرا خیال ہے ان کا دماغ جوتیوں میں ہے، بلکہ دماغ ہے ہی نہیں، اگر آپ نے پیٹرول مہنگا کیا ہے تو دنیا کی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، آپ سب نے تو اپنی جیبیں فالتو پیسوں سے بھری ہوئی ہیں۔ بیچارے عام لوگ، محنت مزدوری کرنے والے کیا کریں گے، اس مہنگائی میں، آپ تو صرف ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر فضول فیصلے کرتے ہیں، آپ لوگوں میں نا کوئی انسانیت ہے نا کوئی رحم ہے
''
رابعہ بٹ:
رابعہ بٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ:
''
سب کچھ بڑھ رہا ہے، کیا تمہارے دل میں میرا پیار نہیں بڑھ سکتا؟ یا اس کے لیے بھی شہباز شریف سے بات کرنا ہوگی؟
''
سید محسن گیلانی
:
پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متعلق اداکار محسن گیلانی نے کہا کہ:''
اس وقت لاہور شہر میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد برا حال ہے، لوگوں نے ہیٹرول پمپس کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگا رکھی ہیں، ہر کسی میں غم اور غصہ ہے۔ اچانک پیٹرول 30 روپے بڑھا دیا گیا، بجلی مہنگی ہوگئی ہے، یہ کسی بم سے کم نہیں ہے، بم پر بم گرایا جا رہا ہے، ارے واہ! کیا خوب آمد ہوئی ہے ہماری پی ڈی ایم کی اور ن لیگ کو تو کہتے ہیں کہ بہت تجربہ کار لوگ ہیں۔ بس دعا ہے اللہ اس ملک کو اپنی امان میں رکھے، ناجانے آنے والے وقت میں کیا ہونے والا ہے
''
عمیر رانا
:
سینیئر اداکار اور ہدایتکار عمیر رانا نے مفتاح اسمعیل کے ٹوئٹ (3 جون سے پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ جبکہ مٹی کا تیل 26 روپے بڑھ جائے گا۔) پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ:
''
میں نے ابھی اپنی ٹنکی 7 ہزار 500 روپے میں فُل کروائی ہے۔میاں دے نارے، بھٹو دے لارے۔
''