ساتھی نہیں بھائی تھا میرا ۔۔ ارشد شریف کے قتل کی خبر پر پاکستانی مشہور شخصیات نے کیا ردِعمل دیا؟

image

پاکستانی قوم نے بہت سے سانحہ، آنسو اور خون دیکھا ہے، پچھلی پانچ دہائیوں نے ہمیں بحیثیت قوم بار بار جھٹکا دیا ہے اور لگتا ہے کہ جھٹکوں کا یہ سلسلسہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ آج ہم 2022 میں ہیں اور یہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے کہ ایک اور افسوس ناک اور غمزدہ کردینے والی خبر ہم تک پہنچ گئی کہ پاکستان کے ممتاز صحافی ارشد شریف کو کینیا میں اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ جلا وطن تھے۔

صحافی کا تعلق ایک فوجی خاندان سے ہے جہاں ان کے والد محمد شریف تمغہ امتیاز ملٹری نیول کمانڈر تھے اور ان کے بھائی میجر اشرف شریف نے اپنے والد کی نماز جنازہ کے لیے آتے ہوئے فرائض کی ادائیگی میں شہادت کو گلے لگایا اور ارشد شریف نے ایک ہی دن میں اپنے گھر کے دو افراد کی تدفین کی۔ گھر کے آخری آدمی ارشد شریف نے بھی بیوہ ماں، بیوی اور پانچ بچوں کو چھوڑ کر آج شہادت قبول کر لی ہے۔

اس بڑے سانحے نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ تمام عام پاکستانیوں کی طرح ہماری مشہور شخصیات بھی سوشل میڈیا پر آئیں اور اس سانحے پر اپنے دکھ اور جذبات کا اظہار کیا۔ مشہور شخصیات نے ارشد شریف کے لیے دعا کی اور انصاف دلانے کی درخواست بھی کی۔

اللہ ارشد شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جلد انصاف نصیب فرمائے۔

You May Also Like :
مزید