بیٹی کا رشتہ کرتے وقت صرف پیسہ اور پراپرٹی مت دیکھیں ۔۔ نفسیاتی مردوں کے ہاتھوں عورتوں پر گھریلو تشدد پر مشہور شخصیات بھی غصّے سے بے قابو

image

ہمارے معاشرے پر خواتین پر ظلم و زیادتی، گھریلو تشدد، غیرت کے نام پر قتل و غارت گری سب سے بڑا اور بد نما داغ ہے جسے انتی کوششوں کے باوجود صاف نہیں کیا جاسکا، آئے دن کوئی نہ کوئی معصوم لڑکی اس حیوانیت کا شکار ہوتی ہے جس پر ہر کوئی آواز اٹھاتا ہے احتجاج کرتا ہے لیکن مجرم کو سزا نہیں ملتی۔

اس کی تازہ مثال اسلام آباد میں نورمقدم کا ہولناک قتل ہے اور اتنے ہنگامے کے بعد بھی مجرم ظاہر جعفر کو سزا نہیں ملی۔ ہم پاکستانی ہر دوسرے مہینے "جسٹس فار" کے نعرے اور ہیش ٹیگ لگاتے ہیں پر حالات تب بھی نہیں بدلتے۔ اب حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ سارہ شاہنواز کا ہے جسے اسلام آباد میں اس کے شوہر نے بے دردی سے قتل کر دیا۔

سارہ کینیڈین شہری تھیں، اس کی اپنے شوہر سے سوشل میڈیا کے ذریعے ملاقات ہوئی اور دونوں کی شادی صرف تین ماہ قبل ہوئی تھی۔ اسکا شوہر معروف صحافی ایاز امیر کا بیٹآ ہے۔ وہ ابھی بیرون ملک سے واپس آئی ہی تھی کہ اس کے شوہر نے اسے بے رحمی سے جم ڈمبلز سے مار کر قتل کر دیا جس کے بعد شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس دل دہلا دینے والے واقعہ کے بعد پوری قوم ایک بار پھر سارہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہے اور ساتھ ہی مشہور شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان سب نے سارہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ظاہر جعفر کو اتنا سنگین گناہ کرنے کے بعد بھی اب تک سزا نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید