چائے ایک ایسی اہم اور ضروری شے بن گئی ہے اس کو پیئے بغیر کوئی کام کرنے کا دل ہی نہیں کرتا۔ چاہے دن ہو یا رات، صبح ہو یا شام، گہری رات ہو یا بھری دوپہر بس چائے کے شوقین اس کو ہر حال میں پینا چاہتے ہیں۔ چائے کو پی کر جسم میں ایسی تازگی آتی ہے کہ سارا کام منٹوں میں ہو جاتا ہے اور دماغ بھی چلنے لگتا ہے۔ لیکن ایک شوہر نے چائے کو شراب سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ لیکن کیوں؟
تصویر میں موجود شخص اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ میں نے ایک رات 3 بچے تک 14 شراب کے گلاس پیئیے اور گھر پر میری بیوی نے صرف ایک کپ چائے پی، جب میں گھر گیا تو میری بیوی نے اگلی صبح تک مجھے بہت مارا حالانکہ شراب تو میں نے پی تھی لیکن مارا اس نے ۔۔ جو لوگ چائے پی کر اس کے نشے کو سنبھال نہیں سکتے وہ چائے نہ پیئیں کیونکہ یہ تو شراب سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔
