کیا چین میں کرونا وائرس امریکی خاتون نے جاکر پھیلایا؟

image

کرونا وائرس: کرونا وائرس جو دنیا بھر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلا۔ اس سے متعلق امریکہ اور چین میں 4 ماہ سے الزام تراشی جاری ہے۔

امریکہ کے مطابق کرونا جیسی وباء کو چین کے انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی کی لیبارٹری میں تیار کر کے دنیا بھر میں پھیلایا گیا ہے ۔ لیکن امریکی حکومت نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئیے۔

دوسری جانب چین کا اس سے متعلق مؤقف ہے کہ چین میں کرونا وائرس خود امرکی خاتون فوجی اپنے ساتھ لے کر آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں فوجی گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں امریکی فوجی خاتون کرونا کو امریکہ سے لائی تھیں۔ مگر چین بھی اس بات کا ثبوت تاحال پیش نہ کرسکا ہے۔

وائرس پھیلانے والی امریکی خاتون کون ہے؟

چین نے امریکی فوجی خاتون کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نام میٹاجی بناسی ہے اور یہ امریکی ایئر فورس کی نجی سول ملازمہ ہے۔

میٹاجی بناسی اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے حیرت ہے کہ میرا کرونا ٹیسٹ منفی رہا ہے اور نہ کبھی ایسی کوئی علامات ظاہر ہوئیں تو میں کیسے کرونا جیسی مہلک وبا پھیلا سکتی ہوں۔

مزید تفصیلات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹاجی بناسی پر کرونا پھیلانے کا الزام خود امریکی یو ٹیوبر نے لگاتے ہوئے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ امریکی لیبارٹری میں کورونا کو تیار کرنے کے بعد میٹاجی بناسی اور ان کے شوہر میٹ بناسی کو کورونا چین میں پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی اور ان دونوں میاں بیوی نے فوجی گیمز میں منصونہ بندی کے تحت شرکت کر کے کورونا کو چین منتقل کیا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے 30 اپریل کو دعویٰ کیا کہ چین نے یہ اقدام انہیں نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہرانے کی غرض سے کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید