بھارت کا مشہور کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے اداکار اور فریڈی (فریڈرک) کا کردار ادا کرنے والے دنیش فیڈنیس کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اب وہ دنیا سے چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیش کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی اور انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اب چل بسے۔
مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں فریڈرکس عرف فریڈی کا کردار ادا کرنے والے دنیش جگر کی خرابی کی وجہ سے زندہ نہ رہ سکے۔ مبینہ طور پر اس خبر کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار دیانند شیٹی نے کی ہے۔
دنیش کئی عرصے سے ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی سے منسلک تھے۔ انہوں نے CID میں فریڈرکس کا کردار پیش کیا، جو تقریباً دو دہائیوں تک چلتا رہا۔ انہوں نے سلور اسکرین پر بھی اپنی قسمت آزمائی اور سرفروش، میلہ اور دیگر جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔
سی آئی ڈی کے ساتھ اداکار دنیش فیڈنیس کی موت پر انتہائی غم میں ہیں۔