کورونا وائرس سے مرنے والی خاتون دوبارہ زندہ ہوگئیں

image
جنوبی امریکا کے مغربی ساحل پر واقع ملک ایکواڈور میں ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہوکر مرنے کے بعد اچانک زندہ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے مقامی اسپتال نے 74 سالہ خاتون البا ماروری کی کورونا وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی لیکن پھر چند دن بعد وہ دوبارہ زندہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو ایک ماہ قبل بخار اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے فوری طور اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 3 ہفتے بے ہوشی کی حالت میں رہیں، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں 27 مارچ کو مردہ قرار دے دیا۔

بعد ازاں اسپتال انتظامیہ نے خاتون کے گھر والوں کو مردہ خانے کے اندر ایک میت دکھائی، کورونا وائرس سے مرنے والوں کے قریب جانے پر پابندی کے سبب اہل خانہ نے میت کو دور سے دیکھا، خاتون کے بھانجے کے مطابق انھوں نے میت کو ایک میٹر کے فاصلے کی دوری سے دیکھا، اور چہرہ ٹھیک طرح نظر نہیں آیا، تاہم بال اور رنگت اس عورت جیسے تھے، جسم پر ان کی طرح کا ایک زخم بھی تھا، اس کے بعد انہیں میت کو گھر لے جانے دیا گیا۔

چند دن قبل جمعرات کو اسپتال سے فون آیا کہ اچانک البا کو ہوش آگیا ہے - ڈاکٹرز نے البا کی بہن کو البا کے ہوش میں آنے

کی خبر دی-

دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں انھوں نے کس خاتون کی آخری رسومات ادا کیں، اور گھر میں جو میت پڑی ہوئی ہے وہ کس کی تھی، تاہم انھوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید