فلمی ستاروں نے بنائے دیگ میں کھانے۔۔ وہ پاکستانی اداکارئیں جو خود کھانا بنا کر لوگوں میں بانٹتی ہیں

image

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگ بڑے بڑے پیمانوں پر کھانا بنوا کر لوگوں میں بانٹتے ہیں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ بازار سے کھانا بنواتے ہیں کیونکہ ہر کوئی دیگوں میں کھانا نہیں بنا سکتا۔ جہاں عام آدمی دیگ میں کھانا بناتے ہوئے گھبراتا ہے وہیں ہمارے کچھ فلمی ستارے ایسے بھی ہیں جنہوں نے خود دیگ میں کھانا بنا کر سب کو حیران کردیا۔ آج ہم انھی اداکاروں کے بارے میں آپکو بتائیں گے۔

سپر اسٹار ریشم:

ریشم پاکستانی فلم انڈسڑی کا ایک جانا مانا نام ہیں وہ کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ آپ نے انھیں فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے تو بہت بار دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپکو پتا ہے کہ ریشم جتنی اچھی اداکارہ ہیں اتنی ہی ماہر کھانا بنانے میں بھی ہیں، حال ہی میں ریشم نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انھیں ایک بہت بڑے دیگچے میں کھانا بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے خوب پذیرائی ملی۔

ریمبو اور صاحبہ:

پاکستانی انڈسٹری کی سپرہٹ جوڑی ریمبو اور صاحبہ جنہوں نے فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورت جوڑی اور اچھے اخلاق کی وجہ سے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے رکھی ہے، ریمبو اور صاحبہ اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق کوئی نہ کوئی ویڈیو شئیر کر رہے ہوتے ہیں جو کہ فینز بہت پسند کرتے ہیں۔ کبھی شاپنگ کی تو کبھی بکرا عید کے گوشت کی، کبھی دعوت کی تو کبھی صبح کے ناشتے کی، یہ دونوں ایسی ویڈیوز کے ذریعہ اپنے فینز سے جڑے رہتے ہیں۔ یہ سب تو ٹھیک ہے پر کیا آپ کو پتہ ہے ریمبو دیگ کا کھانا بھی بنا سکتے ہیں؟

جی ہاں اپنی ایک ویڈیو میں صاحبہ نے بتایا کہ ریمبو کو کھانا بنانے اور بانٹنے کا بہت شوق ہے، پہلے تو وہ بازار سے کھانا بنواتے تھے لیکن اب انھوں نے خود ہی دیگ میں کھانا بنانا سیکھ لیا ہے اور تب سے وہ خود ہی ہر سال کسی نہ کسی موقعے پر دیگ بنا کر لوگوں میں بانٹتے ہیں۔ یہ کام انھیں خوشی دیتا ہے اسلیئے میں بھی انکی حوصلہ افرائی کرتی ہوں۔

You May Also Like :
مزید