اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے ۔۔ عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ ملک بھی افسردہ ہوگئیں

image

ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک موت کی خبر نے سب کو افسردہ کردیا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کیا اور ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس پر اکثریت نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اب ان کا یوں دنیا سے چلا جانے یقیناً افسوس ناک ہے۔ عامر لیاقت کو ان کے گھر میں مردہ پایا گیا اور ملازموں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ان کے انتقال کے بعد تیسری بیوی دانیہ ملک کی پوسٹ بھی سامنے آگئی۔ دانیہ کہتی ہیں اللّٰہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین ثم آمین

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر اور دانیہ کی اس سال کے شروع میں شادی ہوئی تھی۔ دانیہ لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی ہے۔ اس نے ڈاکٹر عامر لیاقت پر تنسیخ نکاح اور 11 کروڑ 51 لاکھ، 50 ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ جس پر عامر لیاقت نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پردہ پھاڑا گیا۔ الزام تراشی کی گئی۔

You May Also Like :
مزید