اگر کوئی ہندو لڑکی مسلمان لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کی مرضی ۔۔ دپیکا ککڑ نے ہندو اور مسلمان کی شادی سے متعلق کیا کچھ کہا؟

image

دیپیکا ککڑ نے اداکار شعیب سے شادی کرنے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرلیا تھا۔ اسلام سے متعلق انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ اسلام ایک پرسکون مذہب ہے۔ مجھے اسلام قبول کرکے خوشی ہوتی ہے، خود پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ اللہ نے مجھے ہدایت دی۔ بے شک شادی ہی کے مقام پر آ کر مجھے راستہ ملا۔

دپیکا نے ہندو اور مسلمان کی شادی سے متعلق ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ: '' اگر کوئی لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی ہے تو وہ اس کی اپنی رائے ہوسکتی ہے۔ کیا پتہ وہ میری طرح خوش ہو اپنے فیصلے سے۔ اس پر گھر والوں اور معاشرے کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی منفی سوچ سے اس لڑکی اور لڑکے کو دور رکھیں اور ان کی مرضی پر خوش ہونا سیکھیں۔ ضروری نہیں کہ ہر لڑکا برا ہو اور ضروری نہیں کہ ہر لڑکی کم عقل ہو۔ ایسے میں صبر اور ہمت سے فیصلہ کرنا گھر والوں کا فرض ہے۔ محبت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ محبت کا جواب محبت سے دیجیے۔ مذہب کو بیچ میں لانے کا کوئی تک نہیں بنتا ہے۔ خود سے اپنے راستوں کو بحال کرنا سیکھیں۔ اپنی سوچ کو بڑا کریں۔ بالغ لوگ اپنے راستے خود بنا سکتے ہیں۔ ''

میں نے ایک مسلمان سے شادی کی اور خود اس کے مذہب کو قبول کیا۔ اس کے ساتھ قدم بڑھانے میں مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ میں اپنے راستوں میں مضبوط قدم ہوں۔ اگر کوئی لڑکی ہندو سے شادی کرکے خوش نہیں رہ سکتی تو معاشرہ یہ کیسے تعین کر سکتا ہے کہ مسلمان سے شادی کرکے بھی خوش نہیں ہوگی؟ لوگوں نے مجھ پر اور شعیب پر کئی الزامات لگائے، کسی نے مجھے کہا کہ وہ تمہیں چھوڑ دے گا، وہ بھاگ جائے گا اور اس کے متعلق ایسی منفی باتیں کیں، لیکن مجھے اپنی محبت پر یقین تھا۔ دنیا اتنا اگے بڑھ گئی ہے اور آج تک ہم اپنی سوچ کو نہیں بڑا کرسکے ہیں۔

You May Also Like :
مزید