دپیکا پڈوکون کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنویر سنگھ کی ہیروئن بنیں گیممبئی:(08 جنوری 2019) بالی ووڈ میں نامور شخصیات پر فلم بنانے کا رحجان اور پروان چڑھنے لگا ہے۔رنویر سنگھ ، اب کپل دیو بننے جارہے ہیں جبکہ فلم میں ان کی اہلیہ دپیکا پدڈکون ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔کئی فلموں میں لو برڈز بن کر جلوہ گر ہوئے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی پر ہر کوئی فدا ہے جس کے بعد اب دونوں اداکار انیس سو تراسی میں بھارت کے لیے عالمی کپ جیتنے والے کپل دیو کی زندگی پر فلم اور مرکزی کردار ادا کریں گے۔بالی ووڈ میں خبریں گرم ہیں کہ فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا پڈوکون کوکاسٹ کیا جارہا ہے ۔ جوفلم میں کپل دیو کی بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔