آج کل پوری دنیا میں ان کے چرچے ہیں ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں یہ کس مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

image

بالی ووڈ انڈسٹری کا بھارت کی معیشت میں بہت بڑا کردار ہے، بھارت میں سالانہ درجنوں فلمیں بنتی ہیں اور بھارتی فنکاروں کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ،یہاں اوپر دی گئی تصویر بالی ووڈ کی ایک سپر اسٹار کی ہے جو اس وقت بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔

یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ دیپکا پڈوکون ہیں، ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تین فلم فئير اعزازات سمیت کئی دوسرے اعزازات حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ انہیں بھارت کی چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں گردانا جاتا ہے۔

پڈوکون ایک مشہور بیڈمینٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کے گھرانے میں پیدا ہوئیں جو اُس وقت کوپن ہیگن، ڈنمارک میں رہائش پذیر تھے۔ اِن کی پرورش بنگلور (بھارت) میں ھوئی۔ دیپکا نے اوائل عمری میں ہی ملکی سطح پر بیڈمینٹن کھیلنا شروع کر دیا تھا، لیکن فیشن ماڈل بننے کے لیے اِنہوں نے کھیلوں کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔

دپیکا کو جلد ہی فلموں کی پیشکش ملنا شروع ہو گئی، انہوں نے 2006ء میں بطور نوآموز اداکارہ صندل ووڈمیں اپنی پہلی فلم ایشوریا (جو کنڑا زبان میں تھی) میں اداکاری کے جوہر دِکھائے۔

2007ء میں اِنکی نہایت مقبول پہلی بالی وڈ فلم اوم شا نتی اوم منظر عام پرآئی جس میں انہوں نے دوہرا کردار ادا کیا۔ اپنی زبردست اداکاری کی بدولت اس فلم پر انہیں بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

You May Also Like :
مزید