شاہ رخ خان کے ساتھ مفت میں کام اور شوہر کے ساتھ؟ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا رنویر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

image

عام طور پر شادی شدہ اداکاروں کی جوڑیوں میں کوئی ایک کم شہرت رکھتا ہے البتہ بالی وڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا اور رنویر دونوں ہی ایک جیسی شہرت رکھتے ہیں اور کامیاب ہیں۔ دیپیکا، رنویر کے ساتھ بھی بطور ہیروئین کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں جو ساری سوپر ہٹ ہوئی ہیں۔

"اپنے شوہر کے ساتھ کام کرنے کے زیادہ پیسے لیتی ہوں کیونکہ ہم دونوں سوپر اسٹار ہیں۔ ہم پاور کپل ہیں اور ساتھ کام کی گئی فلمیں ہمیشہ ہٹ ہوتی ہیں"

یہ کہنا ہے معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا جو اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ بھی ہیں۔ حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے دیپیکا نے انکشاف کیا کہ دوسری مشہور جوڑیوں کی طرح میرے اور رنویر کے درمیان کوئی عدم توازن نہیں ہے. یہی وجہ ہے کہ شوہر کے ساتھ کام کرنے کے پیسے بھی زیادہ لیتی ہوں"

دیپیکا نے مزید اس حوالے سے کہا کہ ہم دونوں باقی مشہور جوڑیوں کی طرح نہیں ہیں ہم دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک جیسے ہی انداز میں کیا اور آج ہمیں خود پر فخر ہے، ہم نے قابلیت،محنت اور شرائط کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی یہی چیز ہمیں منفرد بناتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میگزین کے مطابق دپیکا ایک فلم کا معاوضہ 12 سے 15 کروڑ بھارتی روپے لیتی ہیں جبکہ رنویر کے ساتھ پراجیکٹ پر کام کرنے کی صورت میں یہ رقم بڑھ جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید