مشہور اداکارہ دیا مرزا کی عبایا پہنی ہوئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران برقع پہنا۔ ساتھ ہی اپنی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
دیا نے ان تصاویر سے متعلق بتایا کہ:
''
شوٹنگ کے دوران، درجہ حرارت 47 ڈگری تھا اور شدید گرمی میں برقع پہننا مشکل تھا۔ سفر میں suffer نہ کرنے کا واحد علاج پیار ہے۔آپ کا کام محبت کو تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے اندر موجود تمام رکاوٹوں کو تلاش کرنا ہے جو آپ نے اس کے خلاف کھڑی کی ہیں
''
انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ:
''
سفر میں دھوپ تو ہوگی، جو چل سکو تو چلو
سبھی ہیں بھیڑ میں تُم بھی، نکل سکو تو چلو
''
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک ایسا سفر جو رکاوٹوں کو تلاش کرنے اور ان پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے گا۔
ایک تصویر میں اداکارہ کو موٹر بائیک کے پاس برقع پہنے ہوئے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ دیا اپنی آنے والی فلم میں بائیکر کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کو نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان میں بھی
پسند کیا جا رہا ہے۔