اب یہ سوٹ جلا دو بی بی بہت ہوگیا۔۔ دل یہ پکارے آجا گرل عائشہ، اپنی نئی ویڈیو میں وہی لباس پھر سے پہننے پر شدید تنقید کا شکار

image

سوشل میڈیا پر جب بھی کوئی کسی بھی چیز کے لیے وائرل ہوتا ہے تو ایک سنسنی مچ جاتی ہے جس کے بعد وہ ہر گھر میں عام ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک گھریلو نام 'عائشہ مانو' عرف دل یہ پکے آجا لڑکی ہے۔ وہ راتوں رات ایک ٹرینڈ بن گئی جب اس کی دوست کی شادی میں اس کے ڈانس کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی اور پھر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہ میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کر رہی تھیں اور اسی سے وہ مشہور ہوئیں۔ اس کے بعد سے وہ ماڈلنگ کے بہت سے پروجیکٹس حاصل کر چکی ہیں اور یہاں تک کہ گڈ مارننگ پاکستان میں بھی نظر آئی تھیں۔

عائشہ نے اب "بدل سے گئے" کے نام سے اپنی پہلی میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے اور انہوں نے وہی لباس پہنا ہوا ہے جو انہوں نے وائرل ویڈیو دل یہ پکارے آجا میں پہنا تھا۔ وہ اسے ندا یاسر کے شو میں بھی پہن کر آئی تھیں۔

عائشہ کو اب اسی انداز میں دوبارہ دیکھ کر (جس طرح اس نے اپنی دوست کی شادی کے لیے اسٹائل کا انتخاب کیا تھا) سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین حیران ہیں کہ عائشہ مانو اب بھی وہی لباس پہن رہی ہیں، کیا ان کے پاس کوئی اور لباس نہیں؟ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں ان کا ردِ عمل

You May Also Like :
مزید