دیپیکا پڈوکون کے ہار پر فی امان اللہ لکھا ہوا ہے۔ کیا آپ کو بھی اس ہار کو دیکھ کر یہی لگ رہا ہے؟ ذرا غور سے دیکھیں۔ سوشل میڈیا پر دیپیکا کی یہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سب کی نظریں ان کے اس شاندار سے جڑاؤ ہار پر ہیں۔ اس ہار کو قریب سے دیکھیں تو ہار پر موجود ایک سفید رنگ کے پتھر پر فی امان اللہ لکھا ہوا ہے۔
دیپیکا نے عالمی فلم فیسٹیول کانز 2022 کی پریس میٹ کے لیے بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا تیار کردہ خوبصورت شرٹ اور پینٹ اور بھارتی قدیم زیورات کے نقش پر تیار کردہ ہار بھی پہنا۔
دیپیکا نے آج تک جتنے بھی کپڑے اور جیولری کا انتخاب کیا وہ سب منفرد اور خوبصورت ڈیزائن کی ہوتی ہیں اور یہ زیادہ تر سبیاساچی کے تیار کردہ زیورات پسند کرتی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب ان کو کسی بھی وجہ سے تنیقد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا یہ ہار ٹاپک آف کلکتہ کی کلیکشن سے لیا گیا ہے۔ جس کی پاکستانی قیمت 17 لاکھ روپے ہے۔ سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کی تعریف کر رہے ہیں وہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہا اگر دیپیکا کو عربی سمجھ آتی تو شاید وہ اس ہار کا انتخاب نہ کرتی اور اس ہار پر اگر اللہ کا نام لکھا ہوا ہے تو فلم فیسٹیول میں موجود دیگر تکنیکی عملہ جو عرب سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے اس بات کو واضح کیوں نہیں کیا؟