آج کل شادی کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی بڑی ڈیمانڈ ہوتی ہیں پھر چاہے وہ لڑکی ہو اس کے گھر والے ہوں، لڑکا ہو یا اس کی فیملی۔ سب بہتر سے بہتر کی خواہش میں ہیروں کی پہچان کرنا بھول جاتے ہیں ارو پھر شادی جیسے زندگی بھر کے فیصلے پر پچھتاتے ہیں۔ ڈاکٹر اگر کوئی خاتون ہو تو اس کی خواہش اپنے پیشے کے مطابق ہی ہوتی ہے زیادہ تر مگر ایک بھارتی ڈاکٹر ایسی بھی ہے جس نے 2 بیٹیوں کے باپ سے شادی کی تاکہ بچیوں کو باپ کی محبت بھی مل سکے اور دوسری ماں کا پیار بھی ملے۔
ڈاکٹر گرپریت کی عمر 32 سال ہے جنہوں نے بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سے شادی کی۔ یہ شادی سوشل میڈیا پر اب بھی ٹرینڈ کر رہی ہے کیونکہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ لڑکی ڈاکٹر بھی ہے اور اس کی یہ پہلی شادی ہے اور بھگونت پہلے سے شادی شدہ اور 2 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کی پہلی طلاق ہوگئی تھی اور ان کی بیٹیاں ان کے والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔
گرپریت کو بھگونت کی والدہ نے اپنے بیٹے کی دلہن کے روپ میں پسند کیا جس پر گرپریت نے خوشی کا اظہار کیا اور سب کے سامنے اس بات کو قبول کیا کہ وہ بھگونت کی دونوں بیٹیوں کا خیال سگی ماں کی طرح رکھیں گی۔ چونکہ یہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں اور شاعرانہ مزاج بھی رکھتی ہیں۔ اس لیے یہ اکثر ہسپتال کے بعد سکھ گردوارے میں شاعری بھی پڑھتی ہیں۔
48 سالہ بھگونت مان کی شادی 32 سالہ ڈاکٹر گرپریت کور سے ہوئی ہے جنہوں نے مبینہ طور پر پنجاب کی انتخابی مہم کے دوران بھی ان کی مدد کی تھی۔