ایک عورت 9 مہینے بچے کو اپنے پیٹ میں رکھنے کے بعد اتنی تکلیف جھیل کر اسے دنیا میں لاتی ہے، اسی لیئے ماں کا مقام سب سے اوپر ہے اور اسکے قدموں میں جنت رکھی گئی ہے۔ بچے کی زرا سی تکلیف پر ماں تڑپ جاتی ہے تو سوچیں اس ماں کا کیا حال ہوگا جو اپنا ننھا بچہ کھو دیتی ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، آئیے آپکو بتاتے ہیں
والدین کے مطابق، بچہ جب پیدا ہوا تو اسے سانس کا مسئلہ ہو رہا تھا جس پہ اسے قریبی ہسپتال میں داخل کروایا گیا، پانچ دن تک بچے کو ڈبل آکسیجن پر رکھا گیا۔ اسکے بعد ڈاکٹرز نے بچے کو مزید ہسپتال میں رکھنے سے منع کردیا اور جناح جانے کا مشورہ دیا کیونکہ اسے مزید علاج کی ضرورت تھی جو وہاں ممکن نہیں تھا۔
ماں کا کہنا تھا، "جب اسے ایمبولینس میں جناح لے جایا جارہا تھا اس وقت پہلی بار میرے بچے نے آنکھ کھول کے مجھے دیکھا تھا، مجھے کیا پتہ تھا یہ آخر بار ہوگا"
والد کا کہنا تھا، "ہسپتال پہنچنے کے بعد بچے کو ایمرجنسی میں لے جایا گیا اور اسے ایک آکسیجن لگایا، ہم نے ان لوگوں کو کہا بھی کہ بچے کو ڈبل آکسیجن کی ضرورت ہے لیکن کسی نے ہماری ایک ہیں سنی اور 15 منٹ میں ہمارا بچہ ہماری نظروں کے سامنے دم توڑ گیا"
بچے کے والدین غم سے نڈھال ہسپتال والوں کے آگے ہاتھ جوڑتے رہے لیکن ان کی سننے والا کوئی نہ تھا، آج وہ اپنے بچے کی موت کیلیئے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔