مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی ہوئی تھی اور ٹک ٹاکر ڈولی ویڈیو بنا رہی تھیں۔ جس پر سب نے ان پر الزام لگایا کہ ڈولی نے ٹک ٹاک بنانے کے لیے پہاڑیوں میں آگ لگا دی ہے۔ سب کو یہی لگا کہ ڈولی نے ایسا کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈولی کو گرفتار بھی کیا گیا اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مگر ایسا کچھ نہیں تھا جبکہ پہاڑیوں میں آگ تو مقامی لوگوں نے لگائی تھی تاکہ سانپوں کو مارا جا سکے۔
ڈولی کی ویڈیو پر ہر کسی نے تنقید کی اور سب نے ان کو ذمہ دار ٹہرایا، لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو لوگوں نے ان کا ساتھ بھی دیا۔ حال ہی میں ڈولی نے مقامی بزرگ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ:
''
ڈولی نے آگ نہیں لگائی ہے بلکہ یہ آگ ہم نے سانپوں کو مارنے کی خاطر لگائی ہے۔ جب ڈولی یہاں آئیں تو آگ پہلے سے ہی لگی ہوئی تھی انہوں نے بس ویڈیو بنائی ہے۔
''
جس کے کیپشن میں ڈولی لکھتی ہیں کہ:
''
سب جانتے ہیں کہ میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ ہی میں اپنے سیلون سے کوہسار گئی، میرے پاس اب بھی بہت سے ثبوت ہیں۔
آگ اُن بے حس اور مطلبی لوگوں نے لگائی جو دوسروں کا تماشہ بنا کر خوش ہوتے ہیں۔‘ مجھے رونا، اس شخص کی انسانیت اور سچائی دیکھ کر آیا، جس سے میرا کوئی رشتہ نہیں، اُس نے میرے لیے سچ بولا اور میں اتنے دن تک اپنا وقت مطلبی لوگوں پر ضائع کرتی رہی۔‘
یہ آگ بہت سے مطلبی لوگوں کو بےنقاب کرگئی ہے۔‘
میں ردعمل سے نہیں ڈرتی لیکن میں اس بات سے ڈرتی ہوں کہ ہم ایک کمیونٹی کے طور پر کہاں جا رہے ہیں۔‘
''