سب برداشت کرسکتی لیکن اپنی سوتن کا بچی پر ظُلم نہیں ۔۔ شوہر کی دوسری بیوی کیسے پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتی ہے؟ جانیئے ان کی کہانی

image

کسی بھی عورت کے لئے مشکل ہے کہ وہ اپنی سوتن کو برداشت کرے لیکن جب وہ دیکھ لیتی ہے کہ میرا شوہر اسے ترجیح دے رہا ہے تو وہ لازمی اس کو قبول کرتی ہے۔ مگر جب سوتن شوہر کے پہلی بیوی سے بچوں کو برداشت نہیں کر پاتی اور ان پر غصہ کرتی ہے انہیں تکلیف دیتی ہے تو ماں سے بالکل برداشت نہیں ہوتا کہ میرے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جائے۔ ایسی ہی کہانی ستارہ یسین کی ہے جنہوں نے شادی کے 13 سال بعد شوہر کی دوسری شادی پر اعتراض نہیں کیا ، سوتن ان سے ٹھیک طرح سے بات نہیں کرتی، ان کی لائی ہوئی چیزوں کو قبول نہیں کرتی، انہوں نے یہ سب خاموشی سے سہہ لیا لیکن جب ان کی سوتن نے ان کی 3 سال کی بچی کو دکھ پہنچایا تو ستارہ سے سبر نہ ہوا۔

گذشتہ روز انہوں نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ ان کے بھائی ان کے ہاں آئے اور ان کے شوہر سے بھی ملے، ظاہر ہے کہ بہنوئی نے دوسری شادی کرلی تو یہ کسی بھی بھائی سے برداچت نہیں ہوتا، بہرحال ستارہ کے بھائی نے ان کے شوہر سے بات کی کہ اپس میں معاملات سلجھالیں، اس کے بعد ستارہ کے شوہر ان کی سب سے چھوٹی بیتی کو اپنی دوسری بیوی کے گھر لے گئے اور وہاں سے کسی کام چلے گئے، فاطمہ اپنی سوتیلی ماں کے پاس تھی، ماں نے اس کا بالکل خیال نہ کیا۔

ستارہ بتاتی ہیںکہ بچی جب میرے پاس آئی تو اسے میرے شوہر نہیں بہکہ میری بھابھی لے کر آئیں اور وہ اتنی گندی حالت میں تھی، اس کے پاؤں میں مٹی لگی ہوئی تھی، ہاتھ بھی گندے تھے، میری بھابھی نے مجھے بتایا کہ یہ گلی میں اکیلی پڑی سو رہی تھی، جب میں نے دیکھا تو اس پر مکھیاں لگی ہوئی تھیں، میں نے سوچا سر اٹھاکر دیکھتی ہوں کس کی بچی ہے تو معلوم ہوا کہ یہ ستارہ کی بچی ہے اور میں اس کو تمہارے پاس چھوڑ نے آگئی۔ اگر آپ نے میرے شوہر سے شادی کی ہے تو میری اولاد ان کی بھی اولاد ہے کیسے دوسری بیوی بچوں پر ظلم کرسکتی ہے؟ میرے ساتھ تمیز سے نہ رہو میرے بچوں کو تو دکھ درد نہ دو۔

You May Also Like :
مزید