اقرا کنول شادی کے اگلے دن نہا کر گیلے بالوں کے ساتھ وی لاگ بنانے لگیں۔۔ اب تو شادی کی رات تک دلہن وی لاگز بنا رہی ہے اس سے معاشرہ تباہ ہورہا ہے۔
یہ کہنا ہے ڈاکٹر عفان قیصر کا جو پیشے کے لحاظ سے تو ڈاکٹر ہیں لیکن سماجی مسائل پر بھی اپنے یوٹیوب چینل پر آواز اٹھاتے رہتے ہیں
حال ہی میں ڈاکٹر عفان قیصر نے اپنے بوڈکاسٹ میں یوٹیوبر اسٹرانگ عظمیٰ کو دعوت دی جس میں انھوں نے نئے یوٹیوبرز کے کانٹینٹ پر شدید تنقید کی۔ اسٹرانگ عظمیٰ کا کہنا تھا کہ علیزے سحر کی نازیبا ویڈیوز کے وائرل کا سن کر انھیں بحیثیت عورت بہت شرم اور افسوس ہوا۔ اسٹرانگ عظمیٰ نے کہا کہ ان کے پاس علیزے سحر کی بہت سی وڈیوز تھیں جس پر وہ لڑکیوں سے یہی کہتی ہیں کہ کبھی ویڈیو کال پر ایسی حرکت نہ کریں جو بعد میں شرمندگی کی وجہ بنے۔
ڈاکٹر عفان قیصر نے کہا کہ آج کل جو حالات ہیں والدین بیٹی کے ہاتھ میں کوئلہ رکھ دیں لیکن ہاتھ میں موبائل نہ دیں کیونکہ والدین کو پتا ہی نہیں چلتا کہ موبائل سے کیا ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک اپنی ذاتی زندگی کو یوٹیوب وی لاگ کا حصہ نہیں بنایا میرے کتنے بچے ہیں کوئی نہیں جانتا کیونکہ میں ان کو سامنے نہیں لاتا لیکن یوٹیوبرز اپنے خاندان پر بات کرتے ہیں اپنے دن رات دکھاتے ہیں وہ چیزیں دکھاتے ہیں جن کا پردہ ہونا چاہیئے۔ شادیاں کئی کئی دن چلتی ہیں اسی وجہ سے بے راہ روی پھیلتی ہے۔