میں والدین سے معافی مانگتی ہوں، وہ ہمیں قبول کر لیں ۔۔ دعا زہرہ اور ظہیر شادی کے بعد پہلے انٹرویو میں بڑے راز بتاتے ہوئے

image

دعا زہرہ نے اپنی شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے شوہر کے ساتھ نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کئی ایسی باتیں بتائیں ہیں جن کو جاننے کے بعد شاید اس کیس کی پیچدگیاں ختم ہو جائیں گیں۔ جس طرح دعا کے والدین نے بچی کے اغواء ہونے اور کسی بڑے گینگ کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی اور پوری قوم سے اپیل کی کہ بچی کے لیے دعا کریں وہ صحیح سلامت ہو، اس کو کچھ نہ ہوا اور ایک بڑا ہائی پروفائل کیس کروایا گیا۔ لیکن اب جو باتیں دعا نے کی ہیں وہ سب والدین کے بیانات کے بالکل منافی ہیں۔

دعا نے بتایا کہ: '' میرے والدین میری شادی میرے تایا کے بیٹے سے کروانا چاہتے تھے کیونکہ تایا کے پاس ایک بڑا پلاٹ تھا تو ان کا آپس میں یہ معاہدہ ہوگیا کہ دعا کی شادی دانش سے ہو جائے گی اور پلاٹ میرے بابا کے نام ہو جائے گا، جبکہ میں نے جب اپنے گھر میں ظہیر کے رشتے کا بتایا تو میری امی نے مجھے مارنا شروع کردیا اور ہر چھوٹی بات پر ان کا رویہ میرے ساتھ غیر ہوگیا۔ امی نے میرا ٹیبلیٹ مجھ سے چھین لیا جس سے میں ظہیر سے بات کرتی تھی۔ میری اور ظہیر کی دوستی کو 3 سال ہوگئے تھے۔ ہم ایک ساتھ پب جی پر ملے تھے لیکن پھر والدین نے پب جی کھیلنا بند کروا دیا تو ہم میسجز پر بات کرنے لگے تھے۔ اس طرح ہماری دوستی اچھی ہوگئی تھی۔ ''

دعا نے کورٹ میں والدین سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ: '' جب میری ملاقات والدین سے ہوئی تو وہ مجھے جھوٹ بولنے کو کہہ رہے تھے کہ جج صاحب کے پاس جا کر بولوں کہ میں والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں، جبکہ میں اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ میں نے ان کو منع کیا اور میں واپس آگئی۔ والدین نے باہر آکر جھوٹ بولا۔ میں خود مرضی سے ظہیر کے پاس گئی تھی۔ میں نے ملاقات میں ان سے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ معاف کردیں مجھے، صلح کرلیں۔ اب آپ ہمیں معاف کرکے قبول کرلیں۔ ظہیر اور اس کے گھر والے اچھے ہیں۔ میرا خیال کرتے ہیں۔ مجھے وہ سب کچھ لا کر دیتے ہیں جو میں کہتی ہوں۔ یہ سب لوگ شروع سے میرے ساتھ ہیں۔ ''

اس انٹرویو میں ظہیر نے بتایا کہ: '' میں کم اس لیے بولتا ہوں کہ ہمیں شروع میں وکیل نے کہا تھا ابھی معاملہ عدالت میں ہے، آپ لوگ میڈیا پر زیادہ بات نہ کرنا۔ ہم نے اسی لیے کھلے عام میڈیا پر آکر کوئی بات نہیں کی۔ میں معافی مانگتا ہوں جس کو میرے عمل سے کوئی نقصان پہنچا ہو یا تکلیف ہوئی ہو۔ میں نے دعا کے ساتھ کوئی غلط کام نہیں کیا، اس سے پہلی فرصت میں نکاح کرکے اپنا اور اس کا رشتہ پاک بنایا۔ میں موبائل شاپ میں آئی فون کی ریپیئرنگ کا کام کرتا ہوں اور ماہانہ 80 ہزار روپے کما لیتا ہوں۔ جو کچھ سوشل میڈیا یا پھر یوٹیوب پر چل رہا تھا ایسا کچھ نہیں تھا، ہم تو خود یہ چیزیں دیکھ کر ہنسا کرتے تھے۔ کیونکہ جب دعا آئی تو مجھے یا میرے گھر والوں کو کچھ بھی معلوم نہیں تھا مگر جب یہ آئی تو ہم نے اس کو بخوشی قبول کیا۔ یہ کوئی گینگ نہیں ہے اور نہ دعا کو ہم نے کوئی انجیکشن لگایا۔ ''

You May Also Like :
مزید