بچپن کی تصویریں دیکھ کر آپ کو بھی یقیناً بچپن کے وہ سنہرے لمحات یاد آجاتے ہیں۔ اکثر والدین اپنے بچوں کی بچپن کی تصاویر کو خوب سنبھال سنبھال کر رکھتے ہیں اور بعد میں بچے ان تصویروں کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
ہم نے آپ کو ایک تصویر دکھائی ہے جو ایک ایسی بچی کے بچپن کی تصویر ہے جس کو پورا پاکستان اس وقت دیکھ بھی رہا ہے اور سن بھی رہا ہے اور سب کی نظریں اس کے معاملے پر اٹکی ہوئی ہیں۔ آپ کو اندازہ تو ہوگیا ہوگا کہ یہ تصویر دعا زہرہ کے بچپن کی ہے جو ان کے والدین نے اس وقت سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جب وہ غائب ہوگئیں تھیں اور ان کا سراغ نہیں مل رہا تھا۔
لیکن حالیہ انٹرویو کے بعد دعا اور اس کے والدین کے انکشافات نے اس کیس میں نیا موڑ کھڑا کر دیا ہے۔ البتہ سپریم کورٹ نے دعا کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ہے اور اب یہ دونوں ایک ساتھ لاہور میں رہائش پزیر ہیں۔