دعا زہرہ یا دانیہ ۔۔ دونوں میں سے کون سچا اور کون جھوٹا ہے؟ کچھ ایسی باتیں جو ہر پاکستانی کے ذہن میں گھوم رہی ہیں

image

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی اچانک شادی ہر کسی کے لیے حیران کن تھی جس کی 2 بڑی وجوہات تھیں جن میں سے ایک وجہ دانیہ کا کم عمر ہونا اور دوسری وجہ اس کا لودھراں جیسے شہر اور پسماندہ خاندان سے تعلق رکھنا تھا۔ شادی کے بعد جب دونوں پہلی بار منظرِ عام پر آئے تو بہت مذاق اڑایا گیا اور اس کے بعد ہر دن شاید ان پر سوالات کھڑے ہوئے۔ معاملہ اس وقت خراب سے خراب ہوگیا جب دانیہ نے عامر پر تنسیخِ نکاح کا کیس دائر کردیا۔ جس کے بعد ایک دوسرے کی ویڈیوز شیئر کی گئیں لیکن دانیہ نے کسی لحاظ سے بھی ادب کا دائرہ نہ اختیار کیا اور اپنے شوہر سے متعلق نازیباں ویڈیوز کو عوام میں پھیلایا۔ اب عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ اور اس کی والدہ ہر طرح سے یہ بات کہہ رہی ہیں کہ ابھی طلاق نہیں ہوئی اور جو کچھ بھی عامر کا تھا وہ سب اب دانیہ کا ہے۔

دوسری جگہ دعا زہرہ کا کیس دیکھا جائے تو اچانک لڑکی کراچی سے لاہور ٹیکسی میں بیٹھ کر چلی گئی۔ 17 سال کی لڑکی جس نے کبھی لاہور نہیں دیکھا وہ وہاں ظہیر کے گھر بھی پہنچ گئی۔ پھر والدین نے کہا بچی دن کے 12 بجے گھر سے کچرا پھینکنے گئی، 2 تھیلے پھینک دیے اور تیسرا لینے نہ آئی جس کے بعد کئی حقائق ایک کے بعد ایک سامنے آئے، مسجد میں اعلان نہ ہونے کی من گھڑت بات کی گئی۔ اب دعا کہتی ہے مجھے شوہر کے ساتھ رہنا ہے وہ میرا خیال رکھتا ہے جبکہ والدین کہتے ہیں وہ جھوٹ بول رہی ہے اس سے یہ کام زبردستی کروایا جا رہا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے دعا کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ اب بھی والدین اس کو اپنے پاس واپس بلانے کے لیے ہر بات کی نفی کر رہے ہیں۔

دونوں واقعات میں کون سچ کہہ رہا ہے؟ اور کون جھوٹ بول رہا ہے؟ اس بات کا علم تو سب سے زیادہ خدا کی ذات کو ہے۔ مگر دعا کے معاملے میں ایک بات جو قابلِ غور ہے وہ یہ کہ جب دعا پولیس کسٹڈی میں تھی اس وقت پولیس اور وکلاء کی جانب سے بھی تو کارروائی کی گئی تھی اگر ظہیر دعا کو سمگل کرنا چاہتا یا وہ ایسے کسی گینگ سے تعلق رکھتا تو عدالت کبھی دعا کو شوہر کے ساتھ جانے نہ دیتی۔

جہاں تک دانیہ کا معاملہ ہے اس سے تو صاف واضح ہو رہا ہے کہ دانیہ کے والدین نے پیری مریدی کے چکر میں نہیں بلکہ شہرت اور پیسے کی غرض سے شادی کی ورنہ کوئی عام خاندان کیسے اتنی بڑی شخصیت کو اپنی جوان بیٹی کو سونپ سکتا ہے وہ بھی اس کی تیسری بیوی کے روپ میں؟ کہیں یہ contract based marriage تو نہیں تھی؟

یہ چند سوالات ہیں جو ہر کسی کے ذہن میں گھوم رہے ہیں۔ اس پر آپ کیا سمجھتی ہیں؟ اپنی رائے سے ہمیں ہماری ویب وومن کارنر کے کمنٹ سیکشن میں آگاہ کیجیے۔

You May Also Like :
مزید