شادی کے جوڑے میں ووٹ ڈالنے پہنچ گئے ملک بھر میں دلہا دلہن کی ووٹ ڈالتے ہوئے دلچسپ تصاویر

image

"آج میری زندگی کا سب سے یادگار دن ہے. آج میں اپنی دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ تو امانت ہے اور ہمارا فرض بھی ہے اس لئے پہلے ووٹ ڈالوں گا اس کے بعد شادی کروں گا"

یہ کہنا ہے پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے ندیم عباس کا جو گزشتہ روز قومی الیکشن کے دن دولہا بنے پہلے حلقہ 149 چوک کمہاراں والا کے پولنگ اسٹیشن گئے اور اپنا ووٹ ڈالا. ان کے ساتھ موجود باراتیوں نے بھی ووٹ ڈالا.

ملتان میں الیکشن کے دن کافی جوز خروش دیکھنے میں آیا. ابرار اور عابد نامی 2 بھائیوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی بارات رکوا دی. ان کا کہنا تھا کہ آج دونوں بھائی اپنا پہلی بار ووٹ ڈالنے جارہے ہیں..اگرچہ گھر والوں نے شادی کے دن ووٹ نہ ڈالنے پر زور دیا تھا لیکن وہ اس وقت تک بارات نہیں جانے دیں گے جب تک ان کا ووٹ نہیں ڈل جاتا. اس کے بعد دونوں دلہوں نے اپنا ووٹ ڈالا.

اتنا ہی نہیں بلکہ ملتان میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 149 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر دلہا دلہن دونوں اپنے شادی کے جوڑے میں موٹر سائیکل پر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے۔

دلہا ندیم نے اس موقع پر کہا کہ پہلے قومی فریضہ ادا کروں گا اور ووٹ ڈالنے کے بعد بارات روانہ ہوگی۔

You May Also Like :
مزید