دلہن کا جوڑا بروقت تیار نہ کرنے پر زری ہاؤس کو 5 لاکھ 67 ہزار ہرجانے کا نوٹس

image
دلہن کا شادی کا سوٹ بروقت تیار نہ کرنے پر 5 لاکھ 67 ہزار روپے ہرجانے کا دعوی، صارف عدالت نے کائنات زری ہاوس رنگ محل کو 17 ہزار 5 سو روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے کائنات زری ہاؤس کے مالک کو 15 مارچ کے لیے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار سدرا مقید کے مطابق دلہن کا شادی کا سوٹ تیار کرنے کے لیے کائنات زری ہاؤس رنگ محل کو آرڈر دیا۔ سدرا مقید کا کہنا ہے کہ جب مقررہ تاریخ پر جوڑا لینے گئے تو تیار نہیں تھا۔ جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ 5 لاکھ 67 ہزار روپے ہرجانہ دلایا جائے۔

News Source :public news

You May Also Like :
مزید