دنیا میں سب سے زیادہ موٹی خواتین کس ملک میں ہیں؟

image
کویت دنیا بھر کی موٹی خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے ،جہاں ایسی خواتین کا تناسب 77 فیصد ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہےجس میں مٹاپے کے صحت اورمعیشت پرمنفی اثرات اجاگر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موٹی خواتین کے والے سے 10

عرب ممالک سب سے آگے ہیں۔ ان ممالک میں قطر دوسرے نمبرپر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین کی شرح 75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ اس فہرست میں میں عراق دسویں نمبر پر ہے

جہاں موٹاپے کا شکار خواتین کا تناسب 70 فیصد ہے۔

بحرین نویں نمبر پرہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین کی شرح 70.5 فیصد ہے۔ لبنان 8 ویں نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کی شکار خواتین کا تناسب 71.1 فیصد ہے۔

اسی طرح مصر موٹاپے کا شکار خواتین کی تعداد 71.3، غزہ پٹی اور غرب اردن (فلسطین) میں 71.5، جبکہ لیبیا میں 72 فیصد ہے۔اس فہرست میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین 73.7 فیصد ہیں۔ اردن تیسرے نمبر پر ہے جہاں 74.2 فیصد خواتین مٹاپے کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ’آئندہ 15 برس کے دوران ترقی پذیر ممالک میں مٹاپے سے نمٹنے کی مجموعی لاگت سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

News Source : Bol News

You May Also Like :
مزید