مصر کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں ، پھر آگے ان کے ساتھ کیا ہوا؟

image

دنیا بھر سے عجیب و غریب واقعات سر اٹھاتے ہیں جو سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔

اب ایک ایسی ہی حیران کر دینے والی خبر مصر سے سامنے آئی ہے۔

مصر کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کو امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویلی یونیورسٹی’انتساب‘ میں فیکلٹی آف لاء کے تیسرے سال کے امتحانات میں نگران خاتون ٹیچر نے رکن پارلیمنٹ نشوہ محمد رائف کو ہیڈ فون کے ذریعے نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران ان کے اور ٹیچر کے درمیان تکرار اور ہاتھا پائی کی خبر بھی سامنے آئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد خاتون رکنِ پارلیمنٹ کو یونیورسٹی کی طرف سے مزید امتحانی عمل سے بھی باہر کر دیا گیا۔

You May Also Like :
مزید