ایک دن کے معصوم بچے نے اپنے والدین کا جنازہ دیکھا ۔۔ ماں باپ کا انتقال بچے کی پیدائش کے دن کیسے ہوا؟

image

گھر میں ننھے مہمان کے آنے کی خوشی کا انتظار سب ہی کرتے ہیں اور خصوصاً وہ والدین جن کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہونے والا ہو۔ ان کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور خواب بچے کی پیدائش کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا خاندان بھی ہے جن کے ہاں بچے کی پیدائش تو ہوئی مگر زندگیاں نہ بچیں۔

واقعہ ملائیشیا میں پیش آیا جہاں 26 سالہ منیاز اور 33 سالہ ثاقب کے ہاں ننھے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ بچے کی پیدائش کے دوران مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے ماں کی جان چلی گئی وہیں ثاقب جب ضروری ادویات اور سامان گھر سے لے کر واپس بیوی کے پاس ہسپتال پہنچ رہا تھا راستے میں تیز رفتاری کے باعث اس کی جان چلی گئی۔ یہاں باپ سڑک حادثے میں جان سے گیا تو وہاں ماں زچگی کی پیچیدگیوں کو برداشت نہ کرسکی۔

بچہ بالکل نارمل تھا، لہٰذا اس کو 8 گھنٹے بعد ہی گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ گھر والے بچے کو اس کے والدین کے جنازے پر لے گئے جہاں موجود دیگر لوگوں نے بچے کے لیے رشتہ داروں میں سے ہی ایک ایسی خاتون کو بطور ماں چُنا جن کے ہاں اولاد نہیں تھی۔ یوں بچے کو لے پالک ماں اور باپ کا سایہ تو مل گیا مگر واقعہ کے بعد سب افسوس میں مبتلا ہوگئے کہ انسان کی زندگی کے نہ تو آنے کا معلوم اور نہ جانے کا۔

You May Also Like :
مزید