انہوں نے مجھے کال کی، لیکن میں ۔۔ انوشے اشرف نے مشہور ترکش اداکار انگین آلتان کی ویڈیو کال کیوں نہیں اٹھائی؟ اداکارہ کا انکشاف

image

انوشے اشرف پاکستان کی ایک مشہور و معروف اداکارہ اور میزبان ہیں، جنہیں لوگ وی جے انوشے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ، ترکی کے مشہور اداکار انگین آلتان نے انہیں ایک بار کال کی تھی۔

شو کے دوران میزبان کے پوچھنے پر انوشے نے بتایا کہ، میرا ایک دوست ہے مراد جو کہ ترکی میں رہتا ہے اور اسکا پڑوسی انگین آلتان (جو کہ ارطغرل غازی کے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں) ہے، کو میں نے پاکستان میں اسکے حوالے سے پائے جانے والے جنون کے بارے میں بتایا۔ اور اسے کہا کہ میری اس سے بات یا ملاقات کرادو۔

جس کے بعد مراد نے انگین کو میرے بارے میں بتایا اور عید کے دن ویڈیو کال کروائی، لیکن بدقسمتی سے اس دن یوگا کلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے میں نے انگین آلتان یعنی ارطغرل غازی کی ویڈیو کال مِس کردی، جس کے بعد مراد نے ان کے ہمراہ عید مبارک کا خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا۔

انوشے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ، اس وقت میرا موبائل سائلنٹ پر تھا تبھی میں انگین آلتان کی ویڈیو کال اُٹھا نہیں پائی اور اس بات کا مجھے بے حد افسوس رہے گا۔

You May Also Like :
مزید