انگریز ہو کر بھی شلوار قمیض اور سر پر دوپٹہ۔۔ پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ کے پاکستانی لباس، یہاں کی اداکاراؤں کو سیکھنا چاہیئے

image

پی ایس ایل ایک ایسا اسپورٹ ایونٹ ہے جو پورے ملک میں پسند اور دیکھا جاتا ہے۔ اس کرکٹ لیگ نے ہمیں خوبصورت کرکٹ، عظیم ستارے اور کچھ بین الاقوامی ٹیلنٹ فراہم کیے ہیں، جنہوں نے اس لیگ کو بڑا بنایا ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت جو پاکستان کے بارے میں ہمیشہ نمایاں رہتی ہیں اور زبردست جذبات کا اظہار کرتی ہیں، وہ ہیں پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ۔

ایرن ہالینڈ ہمیشہ پی ایس ایل میں سب کی پسندیدہ زینب عباس کے شانہ بشانہ رہتی ہیں اور وہ تمام گیمز میں اپنے بہترین انداز اور خوبصورت کپڑوں کی وجہ سے نمایاں لگتی ہیں۔ ان کے شوہر کرکٹر بین کٹنگ بھی پی ایس ایل فیملی کا حصہ ہیں۔ یہ خوبصورت جوڑا ہمیشہ چمکتا نظر آتا ہے۔

ایرن ہالینڈ انتہائی خوبصورت ہیں اور انہیں پاکستانی ملبوسات سے خاص لگاؤ ہے۔ ہم انہیں مختلف کھیلوں میں بہت سارے مشرقی لباسوں میں دیکھتے ہیں اور یہ عورت جانتی ہے کہ ہر لباس میں اچھا کیسے نظر آیا جاتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے بہار کے موسم کے لیے پاکستانی لڑکیوں کو بہت سارے نیو اسٹائلز کا آئیڈیا بھی دیا ہے جو وہ بھی اپنا سکتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے لاہور کے شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا تھا اور وہاں انہوں نے ایک خوبصورت شلوار قمیض کے ساتھ سر پر دوپٹہ بھی لیا ہوا تھا جو انکی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا۔۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں ان کی کچھ خوبصورت تصاویر

You May Also Like :
مزید