شادی ہالز تو کھل گئے مگر بغیر ماسک اندر جانے کی اجازت نہیں۔۔۔تو اب خواتین ماسک کے ساتھ میک اپ کیسے کریں؟ جانیں چند ٹپس

آج کل شادی بیا ہ و دیگر تقریبات کے لئے تمام ہی شادی ہالز انتظامیہ کی جانب سے کھول دئے گئے ہیں مگر صورتحال یہ ہے کہ اب تمام تر ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہی آپ کو ہالز میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ایسے میں سب ہی خوش ہیں کہ تقریبات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر رواں دواں ہوگیا ہے مگر اگر کوئی اس سے تھوڑا سا پریشان ہے تو وہ ہماری خواتین ہیں۔۔

کیونکہ شادی میں جانا ہے تو جناب تیار تو ہونا ہے، میک اپ تو لازمی کرنا ہے سجنا سنورنا بھی ضروری ہے۔ اور جب ماسک ہو لازمی شرط تو تیار ہونا قدرے مشکل ہوجاتا ہے۔

چہرے پر کاسمیٹک لگا تو لیتی ہیں مگر وہ تمام ہی ماسک لگانے کی وجہ سے بہہ جاتا ہے اور چہرے پر کہیں فیس پاؤڈر لگا ہوا ہوتا ہے اور کچھ کچھ جگہوں جیسے ناک کے اطراف ، آنکھوں کے نیچے ، گالوں پر سے ہٹ جاتا ہے۔

ماسک لگانے کے بعدسب سے زیادہ جو مشکل پیش آتی ہے وہ یہ کہ ہونٹوں پر اتنی محنت سے آپ لپ سٹک تو لگا لیتی ہیں مگر کیا فائدہ۔۔۔۔۔؟ وہ سب تو ماسک پر لگ جاتی ہے اور یوں تھوڑی پر بھی لگ جاتی ہے۔۔۔ تھوڑی دیر کے لئے ماسک اتاردو توخود کو دیکھ کر ڈر ہی لگ جاتا ہے کہ ہمارا چہرہ سترنگی بنا ہوا ہے۔

مگر آپ پریشان نہ ہوں ، جتنی بھی تقریبات اور شادیوں میں آپ شرکت کرنا چاہتی ہیں آپ بلکل کریں وہ بھی ماسک کے ساتھ، کیونکہ ہم بتانے جارہے ہیں آپ کو کہ کس طرح آپ میک اپ کریں کہ ماسک بھی خراب نہ ہو اور آپ کا میک اپ بھی لگے بلکل پرفیکٹ۔۔۔۔۔

ٹپس:

• ہلکا میک اپ کریں تاکہ ماسک پر سارا کاسمیٹک نہ لگے۔

• لپ اسٹک لگا کر اس پر ہلکا سا ٹیلکم پاؤڈر لگالیں تاکہ وہ خشک ہوجائے اور ماسک پر نہ لگے۔

• فیس پاؤڈر زیادہ لگائیں اور ماسک پہننے سے قبل ایک مرتبہ ٹشو پیپر کو چہرے پر ہلکے سے چسپاں کرکے اضافی آئلنگ اور اضافی پاؤڈر نکال لیں۔

• میک اپ فکسر ایسا استعمال کریں جو لیکوئیڈ زیادہ بہنے والا نہ ہو بلکہ ہلکا سا سپرے والا ہو تاکہ میک اپ فکس بھی رہے اور اچھا بھی لگے۔

• آئی شیڈز گہرے رنگ کے نہ لگائیں ورنہ آنکھیں بہت نمایاں ہوجاتی ہیں اور چہرے پر لک نہیں آپاتا۔

• فاؤنڈیشن اچھے پراڈکٹ کا استعمال کریں لیکن اس کو گیلا کرکے نہ لگائیں بلکہ ایک ڈراپ سے بھی کم لگائیں۔

• پیٹرولیم جیلی کو ہونٹوں پر لگالیں اور پھر آئی شیڈز کو ہلکا سا لگائیں اور بلینڈ کرلیں یہ ایک اچھا لپ کلر دے گا۔

• جس رنگ کے کپڑے پہنیں اسی رنگ کا ماسک بھی لگالیں تاکہ آپ جب تیار ہو کر ہال میں قدم رکھیں توسب کچھ پرفیکٹ میچنگ لگے۔

YOU MAY ALSO LIKE :