مجھے ہر لڑکی اچھی لگتی ہے اور بہت ساری لڑکیوں کو میں بھی پسند کرتا ہوں مگر کچھ ایسی ہیں جو ماضی سے آج تک مجھے بہت پسند ہیں اور میں یہ بات ان سے فون کرکے کہہ بھی دیتا ہوں ۔۔
یہ کہنا ہے اداکار و ہوسٹ فہد مصطفیٰ کا جنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں بات کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ونیزہ احمد بہت پسند ہے مجھے وہ پہلے بھی اچھی لگتی تھیں اور اب بھی مجھے وہ بہت پسند ہیں اور میں یہ بات ان کو اب بھی فون کرکے کہہ دیتا ہوں کہ مجھے آپ بہت پسند تھیں آپ کا کام بھی بہت کمال تھا جس وقت کوئی اس فیلڈ میں آگے نہ بڑھا اور لوگوں نے ایک دوسرے کی باتوں کی وجہ سے خود کو روک کر رکھا وہیں آپ نے یہ کام کیا ۔۔
اس کے علاوہ سُپر ماڈل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آمنہ حق بھی بہت پسند ہیں یہ کچھ ایسے لوگ ہیں جن کا کام اور ان کی خوبصورتی ایک دوسرے سے ڈائریکٹ ربط پیدا کرتی ہیں ۔۔
مزید کیا کہا؟ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں: