فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ! اللّٰہ نے ہمیں رحمت سے نوازا ہے۔۔ اداکار فہد شیخ بیٹی کے باپ بن گئے، بچی کا نام کیا رکھا؟

image

فہد شیخ ایک مشہور پاکستانی ماڈل، میزبان اور اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن شو کے میزبان کے طور پر کیا۔ بعد ازاں فہد شیخ نے اداکاری کا رخ کیا۔ ان کے مشہور ٹی وی سیریلز میں میراث، جلن، گھمنڈی اور بہنیں شامل ہیں۔ اداکار کئی مختصر فلموں میں بھی نظر آچکے ہیں۔ حاجرہ یامین کے ساتھ ان کی جوڑی مداحوں کو بہت پسند ہے۔

فہد شیخ کے گھر گزشتہ روز ایک پیاری سی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اور ساتھ میں لکھا کہ، فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ! اور پھر ہم چار ہوگئے ۔۔ اللہ نے ہمیں اپنے فضل و کرم سے ایک ننھی شہزادی 'ایزل فہد شیخ' کی صورت میں رحمت سے نوازا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

واضح رہے فہد شیخ کی شادی مہرین فہد شیخ سے ہوئی جو کہ مشہور پاکستانی اداکارہ شاہدہ منی کی بیٹی ہیں۔ فہد شیخ اور مہرین اب دو پیارے بچوں کے والدین ہیں۔ اس سے پہلے وہ ایک پیارے سے بیٹے کے باپ تھے۔

دوست اور مداح انہیں بچی کی پیدائش پر سوشل میڈیا کے ذریعہ مبارکباد دے رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید